پاکستان ۔ انگلینڈ میچ کے دوران پنجاب کے موگا کالج ہاسٹل میں ہنگامہ، کشمیر اور بہار کے طلبہ میں پتھراو، کئی زخمی
پاکستان ۔ انگلینڈ میچ کے دوران پنجاب کے موگا کالج ہاسٹل میں ہنگامہ، کشمیر اور بہار کے طلبہ میں پتھراو، کئی زخمی
Punjab Moga College Student Clash: موگا کے لالہ لاجپت رائے کالج کے طلبہ میچ کو لے کر آپس میں بھڑ گئے ۔ دونوں گروپوں میں تنازع بڑھتے ہی جموں و کشمیر اور بہار کے طلبہ کے درمیان پتھراو شروع ہوگیا، جس میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
چنڈی گڑھ: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ بمقابلہ پاکستان کے فائنل میچ کے دوران پنجاب میں دو طلبہ گروپوں میں ٹکراو کی بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ یہاں موگا کے لالہ لاجپت رائے کالج کے طلبہ میچ کو لے کر آپس میں بھڑ گئے ۔ دونوں گروپوں میں تنازع بڑھتے ہی جموں و کشمیر اور بہار کے طلبہ کے درمیان پتھراو شروع ہوگیا، جس میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انگلینڈ ۔ پاکستان کے درمیان فائنل میچ کے دوران کالج کے ہاسٹل میں تقریبا 60 ۔ 70 طلبہ میچ دیکھ رہے تھے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چل رہے مقابلہ کے درمیان جموں و کشمیر اور بہار کے طلبہ میں بحث شروع ہوگئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تلخی آگئی اور اس کے بعد طلبہ میں جھڑپ ہونے لگی ۔ دونوں گروپ کے طلبہ ایک دوسرے سے بھڑ گئے ، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ماحول گرم ہونے کے ساتھ ہی ہاسٹل کے باہر طلبہ میں پتھراو شروع ہوگیا، جس میں کئی طلبہ زخمی ہوئے ہیں ۔ پتھراو کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے کچھ زخمی طلبہ کو علاج کیلئے بھیجا ہے ۔ وہیں طلبہ کے بیانات درج کئے جارہے ہیں ۔ پنجاب پولیس نے اس معاملہ کی جانچ کئے جانے کی بات کہی ہے ۔ اس کالج میں نو سو سے ایک ہزار طلبہ ہیں، جس میں سے تقریبا پانچ سو طلبہ جموں و کشمیر کے ہیں ۔
بتادیں کہ میلبورن میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے ، جس نے صرف 3 سال کے عرصے میں دو ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سال 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا ۔ اب 2022 کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی اسی ٹیم کے نام ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔