உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Punjab Cabinet Portfolios: بھگونت مان نے حکومت کے کابینی وزرا کو تقسیم کئے قلمدان، جانیں کونسی وزارت کس کو ملی؟

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے حکومت کے کابینی وزرا کو تقسیم کئے قلمدان

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے حکومت کے کابینی وزرا کو تقسیم کئے قلمدان

    پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت (Aam Aadmi Party Government) اب پوری طرح سے ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان (CM Bhagwant Mann) نے آج اپنے سبھی 10 کابینی وزرا کو قلمدان تقسیم کر دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت (Aam Aadmi Party Government) اب پوری طرح سے ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان (CM Bhagwant Mann) نے آج اپنے سبھی 10 کابینی وزرا کو قلمدان تقسیم کر دیا ہے۔

      وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے آج اپنے کابینی وزرا کو قلمدان تقسیم کردیا ہے۔
      وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے آج اپنے کابینی وزرا کو قلمدان تقسیم کردیا ہے۔


      وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی طرف سے اس متعلق احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے پاس کل 27 محکموں کی ذمہ داری رہے گی۔ ان کے پاس وزارت داخلہ اور جسٹس ویجلنس، سول ایوی ایشن، انتظامی سدھار، کارمک، ہاؤسنگ اور شہری ترقی، لوکل گورنمنٹ، انڈسٹریز اور کامرس، ایگریکلچر اور فارمرس ویلفیئر سمیت کل 27 محکمے ہیں۔ وہ ان سبھی محکموں کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے، جو کہ وزرا کے پاس نہیں ہیں۔



      کابینہ وزرا کو محکموں کی تقسیم

      اس کے علاوہ ہرپال سنگھ چیما کو وزارت داخلہ کو ذمہ داری دی گئی۔ اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ اب پنجاب کا اگلا بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری ہرپال چیما کے پاس ہی ہوگی۔ ان کے پاس منصوبہ، پروگرام ایملیمنٹیشن، ایکسائز، ٹیکسیشن اور کارپوریشن محکمہ رہیں گے۔

      گرمیت سنگھ ہائر: اسکولی تعلیم، کھیل اور نوجوان امور، اعلیٰ وزارت تعلیم

      ڈاکٹر وجے سنگھلا: صحت اور خاندانی بہبود، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ

      ہرجوت بینس: وزیر سیاحت و ثقافت، قانون اور قانون سازی کے امور، کان اور حیوانیات، جیل خانہ جات

      ڈاکٹر بلجیت کور: سماجی تحفظ، خواتین اور بچوں کی ترقی، سماجی انصاف، بااختیار بنانے اور محکمہ اقلیتی امور

      ہربھجن سنگھ: پبلک ورکس، بجلی کا محکمہ

      لال چند: محکمہ خوراک ورسد، جنگلات، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ

      کلدیپ سنگھ دھالیوال: محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج، حیوانات، اینیمل ہسبینڈری، فشریز، ڈیری ڈیولپمنٹ، این آر آئی امور

      لالجیت سنگھ بھلّر: ٹرانسپورٹ اور ہوسٹنگ ڈپارٹمنٹ

      برہم شنکر: وزارت آبی وسائل، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، محصولات، بازآبادکاری اور آفات کے انتظام

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: