اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پنجاب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال، بھارت جوڑو یاترا کے دوران پڑا دل کا دورہ

    سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد بھارت جوڑو یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈر ورک اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

    سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد بھارت جوڑو یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈر ورک اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

    سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد بھارت جوڑو یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈر ورک اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chandigarh, India
    • Share this:
      پنجاب کانگریس کے سینئر لیڈر سنتوکھ سنگھ چودھری کا انتقال ہو گیا ہے۔  سنتوکھ سنگھ چودھری نے ہفتہ کو بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا تھا۔ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اسے فوری طور پر ورک اسپتال لے جایا گیا لیکن بچایا نہ جا سکا۔ چودھری کی موت کے بعد بھارت جوڑو یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت تمام بڑے لیڈر ورک اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

      بتایا جا رہا ہے کہ سفر کے دوران چودھری اچانک گھبراہٹ میں زمین پر گر گئے۔ انہیں ایمبولینس میں فلور کے ورک اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کانگریس قائدین رانا گرجیت سنگھ اور وجے اندر سنگلا نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔



      اب میٹرو کارڈ میں 50 روپے ہونا ضروری، ورنہ نہیں ملے گی انٹری، جانئے کب سے بدلے گا یہ اصول

      کنجھوالہ کیس: لاپرواہی برتنے کے الزام میں 11پولیس اہلکاروں کو کیا گیا معطل

      پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'میں جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے بے وقت انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔

      بتادیں کہ سنتوکھ سنگھ چودھری پنجاب کے سابق کابینہ وزیر اور جالندھر لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ چودھری سنتوکھ سنگھ نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سنتوکھ سنگھ چودھری پنجاب کانگریس کے تجربہ کار رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ 2004 سے 2010 تک وہ پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر رہے۔ 2002 میں، وہ کانگریس کے ٹکٹ پر فلور اسمبلی کی سیٹ جیت کر پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ پنجاب حکومت میں کابینہ کے وزیر بھی رہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: