اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انقلابیوں میں کیوں سب سے نرالے ہیں آزاد، پی ایم مودی نے چندرشیکھر آزاد کی سالگرہ پر پیش کی خراج عقیدت

    Chandra Shekhar Azad Birth Anniversary: وزیراعظم نریندر مودی Narendra Modi نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھار تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ۔

.

    Chandra Shekhar Azad Birth Anniversary: وزیراعظم نریندر مودی Narendra Modi نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھار تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ۔ .

    Chandra Shekhar Azad Birth Anniversary: وزیراعظم نریندر مودی Narendra Modi نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھار تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ۔ .

    • Share this:
      ہندوستان کی آزادی  (Freedom of India)  کی تاریخ میں انقلابیوں  (Revolutionary)  نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمت اور بہادری کے کارناموں میں ، ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک بہادروں نے ہمارے ملک کی آزادی میں ایسی کہانیاں لکھیں ہیں جو آج بھی متاثر کرتی ہیں لیکن ان سب میں چندر شیکھر آزاد Chandra Shekhar Azad ایک بہت ہی مختلف قسم کے انقلابی تھے۔ 23 جولائی 1906 کو پیدا ہوئے  آزاد ایک بہت ہی انوکھے انقلابی تھے۔ بچپن سے ہی عزت نفس ، حب الوطنی کا جذبہ ظاہر کرنے والے آزاد نے 25 سال کی عمر میں اس ملک کے لئے اپنی جان قربان کر دیتھی لیکن انہون نے اکیلے ہی برطانوی سلطنت کی جڑیں ہلا دی تھیں۔

      وزیراعظم نریندر مودی Narendra Modi نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگادھار تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ۔


      وزیر اعظم نے جمعہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹ پیغامات میں کہا ’’ میں لوک مانیہ تلک کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کے تفکرات اور اصول موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، جب 130 کروڑ ہندوستانیوں نے ایک خود انحصار ہندوستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو معاشی طور پر خوشحال اور معاشرتی طور پر ترقی پسند ہو‘‘ ۔



      ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’لوک مانیہ تلک ہندوستانی اقدار اور نظریات پر گہرا اعتماد رکھتے تھے ۔ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ان کے خیالات کئی لوگوں کو آج بھی تحریک دے رہے ہیں ۔ انہوں نے ایسے اعلیٰ ادارے قائم کیے جو ایک طویل عرصے سے انمول تعاون پیش کر رہے ہیں‘‘۔

      ہندوستان کی آزادی (Freedom of India) کی تاریخ میں انقلابیوں (Revolutionary) نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔


      عظیم انقلابی اور ملک کی آزادی کے لئے ہنستے ہوئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے چندر شیکھر آزاد کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’ مادروطن کے بہادر بیٹے اور غیر معمولی شخصیت والے چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر یاد کررہا ہوں ۔ جوانی میں ہی انہوں نے اپنے آپ کو سامراجیت سے ملک کی آزادی کے لئے جھونک دیا ۔ وہ مستقبل کے بارے میں سوچنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھتے تھے ‘‘ ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: