چندریان 2 : اسرو کے سابق سائنسداں نے بتایا : کیوں چندریان 1 سے بہتر ہے چندریان 2 ؟

اسرو کے سابق سائنسداں نمبی نارائنن نے چندریان 1 کے مقابلہ میں چندریان 2 میں بنیادی کو فرق بتایا ہے ۔

Sep 06, 2019 09:51 PM IST | Updated on: Sep 06, 2019 09:51 PM IST
چندریان 2 : اسرو کے سابق سائنسداں نے بتایا : کیوں چندریان 1 سے بہتر ہے چندریان 2 ؟

چندریان 2 : اسرو کے سابق سائنسداں نے بتایا : کیوں چندریان 1 سے بہتر ہے چندریان 2 ؟

ملک کیلئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کافی اہم ہے ۔ اسرو کا چندریان 2 1:30 سے 2:30 بجے کے درمیان چاند کی سطح پر اترے گا ۔ پوری دنیا کی نگاہیں لینڈر وکرم اور روور پرگیان کی چاند کی سطح پر لینڈنگ پر مرکوز ہوں گی ۔ اس درمیان اسرو کے سابق سائنسداں نمبی نارائنن نے چندریان 1 کے مقابلہ میں چندریان 2 میں بنیادی کو فرق بتایا ہے ۔

اسرو کے سابق سائنسدان نمبی نارائنن نے ٹویٹ کیا کہ اگر ہم چندریان 1 سے چندریان 2 کا موازنہ کریں گے تو اس میں بنیادی فرق سافٹ لینڈنگ کا ہے ۔ چندریان 1 کو پولر سیٹیلائٹ لانچ وہیکل ( پی ایس ایل وی ) کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا جبکہ چندریان 2 کو لانچ کرنے کیلئے جی ایس ایل وی ایم کے دوئم تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اب ہم اور زیادہ صلاحیت کا آلہ بھیج سکتے ہیں ۔

Loading...

لینڈنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے اسرو چیئرمین سیون نے کہا کہ ایک مرتبہ منوور تقریبا 30 کلو میٹر سے شروع ہوکر چاند کی سطح پر اترے گا ۔ اس میں 15 منٹ کا وقت لگے گا ۔ لینڈر کا یہ 15 منٹ کا سفر اسرو کیلئے نیا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہم کسی دیگر جگہ پر جارہے ہیں ، جہاں کوئی انوائرمنٹ نہیں ہے اور پرپلشن سسٹم کا استعمال کرکے ہمیں ویلاسٹی کو توڑنا ہوگا اور لینڈر کو محفوظ طریقہ سے سافٹ لینڈ پر لانا ہوگا ۔

اسرو نے وکرم کیلئے خاص ٹویٹ کیا ۔ اسرو نے لکھا وکرم اور آربیٹر کیلئے ہماری یہ خواہشات ہیں ۔ وکرم اور پرگیان کے رابطہ میں رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ چاند کے جنوبی حصے پر اپنا راستہ بنائیں گے اور اس کے کئی رموز کا انکشاف کریں گے ۔

Loading...