اسرو نے روایت سے ہٹ کر بنائے اس منصوبہ سے اپنی طرف مبذول کرائی دنیا کی توجہ

اسرو لاکھوں ہندوستانیوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کیلئے سوشل میڈیا پر کوئز ، تصاویر ، مشن کی حقیقی فوٹیج اور کارٹون شیئر کررہا ہے ۔

Sep 06, 2019 06:45 PM IST | Updated on: Sep 06, 2019 09:11 PM IST
اسرو نے روایت سے ہٹ کر بنائے اس منصوبہ سے اپنی طرف مبذول کرائی دنیا کی توجہ

اسرو نے روایت سے ہٹ کر بنائے اس منصوبہ سے اپنی طرف مبذول کرائی دنیا کی توجہ

ہندوستانی خلائی ریسرچ سینٹر اسرو اپنے مشن چندریان 2 کو لے کر ہر لمحہ کے جوش کو عام لوگوں کے ساتھ شیئر کررہا ہے ۔ اس کیلئے اس نے روایت سے ہٹ کر منصوبہ بنایا ہے ۔ اسرو لاکھوں ہندوستانیوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کیلئے سوشل میڈیا پر کوئز ، تصاویر ، مشن کی حقیقی فوٹیج اور کارٹون شیئر کررہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اسرو کی سرگرمی کو دیکھ کر آپ سوچنے پر مجبور ہوسکتے ہیں کہ کیا یہ وہی پرانے طور طریقوں پر چلنے والا ادارہ ہے ۔ اس نے مون مشن کے دوران لوگوں سے رابطہ کرنے کیلئے اپنا آفیشیل ٹویٹر ہینڈل بنایا تھا ۔

اسرو نے مشن چندریان 2 کے دوران ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ کوئز کے ذریعہ آن لائن انٹرکشن بھی شروع کیا ۔ کئی ریاستوں کے اسکولی بچوں نے اسرو کو کارڈس بھیجے ۔ اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کیلئے اسرو نے اپنے کمپلیکس کے دروازے کھول دئے ۔ ساتھ ہی عام لوگوں کی موجودگی میں لانچنگ کا بندوبست بھی کیا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو اسرو کے کام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا موقع ملا ۔ ادارہ نے گزشتہ کچھ مہینوں میں مہم چلا کر عام لوگوں کی توجہ اپنے کام کی طرف کھینچی  ۔ اس کام کیلئے کچھ پرائیویٹ ایجنسی اور وینڈرس کی مدد بھی لی گئی ۔ وہیں ادارہ کے ملازمین نے بھی اس میں مدد کی ۔

Loading...

اسرو کے عوامی رابطہ محکمہ کی ٹیم کو نئے نئے آئیڈیا کیلئے دوسری ٹیم کے لوگوں کی مدد بھی ملی ۔ انہوں نے پی آر ٹیم کو بتایا کہ عام لوگوں کو کیسے اسرو کے کام کے بارے میں آسان زبان اور طریقہ سے سمجھایا جاسکتا ہے ۔ اسرو کے ایک افسر نے بتایا کہ جب چندریان 2 جیسا بڑا موقع ہوتا ہے تو اس کا بندوبست کرنے والی ٹیم کیلئے بھی کام تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ایسے میں ہم نے دوسری ٹیموں سے مدد لے کر اپنی سرگرمیوں کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ۔

افسر نے نیوز 18 کو بتایا کہ نئے نئے آئیڈیا کیلئے پرائیویٹ ایجنسیوں اور پروفیشنل آرٹسٹوں کی مدد بھی لی گئی ۔ زیادہ تر حکمت عملی اسرو کے لوگ ہی بناتے ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اس کی وجہ سے ہمیں ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کے خیالات جاننے کا موقع ملا اور انہیں اسرو کے کام کاج کو سمجھنے کا موقع ملا ۔ بڑی تعداد میں اسکولی بچوں نے اسرو کے پروگراموں اور مقابلوں میں شرکت کی ۔

Loading...