ہندوستانی خلائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اسرو) نے جی ایس ایل وی مارک تین ایم ون، چندریان -2 کے لانچ وہیکل کی ریہرسل پوری کرلی ہے۔ اسرونے بتایا کہ چندریان -2 کی سبھی طرح کی تکنیکی پریشانیوں کو دور کرلیا گیا ہے۔ اتوار کی شام 06:43 بجے سے چندریان -2 کے لانچ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ۔
ہندوستان کا دوسرا چاند مشن آج (پیر) سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی سینٹرسے لانچ ہوگا۔ 20 گھنٹے چلنے والی الٹی گنتی کے بعد آج دوپہر دو بج کر 43 منٹ پر اس مشن کو لانچ کیا جائے گا۔ اسے جی ایس ایل وی مارک 3 ایم -1 راکٹ سے لانچ کیا جانا ہے۔
اسرو کے چیف ڈاکٹر کے سون نے بتایا کہ چندریان -2 لانچ کی سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ پہلی کوشش میں جو بھی تکنیکی خامیاں دیکھی گئی تھیں، اسے ٹھیک کرلیا گیا ہے۔ انہو نے بتایا کہ اتوارشام سے چندریان -2 کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ۔ چندریان -2 آنے والے دنوں میں 15 اہم مشن پرکام کرے گا۔
چندریان -2 کا لانچ ، چندریان جنوبی قطب پرایک روور کو اتارنے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ راکٹ میں ایک 'تکنیکی پریشانی' کے سبب 15 جولائی کی صبح اسے لانچ ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ پریشانی تب ہوئی تھی، جب لکوڈ پروپیلنٹ کو راکٹ کے ملکی کرایوجینک اپراسٹیج انجن میں لوڈ کیا جارہا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔