ہوم » نیوز » وطن نامہ

چندریان 2 : لینڈر وکرم چاند یر کہاں اور کس حالت میں ہے ، تین دن بعد راز سے اٹھے گا پردہ

جمعہ کی دیر رات چاند پر سافٹ لینڈنگ سے پہلے چندریان 2 کے لینڈر وکرم کا زمین کے اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ جس وقت رابطہ ٹوٹا تھا اس وقت لینڈر وکرم چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلو میٹر کی دوری پر تھا ۔

  • Share this:
چندریان 2 : لینڈر وکرم چاند یر کہاں اور کس حالت میں ہے ، تین دن بعد راز سے اٹھے گا پردہ
چندریان 2 : لینڈر وکرم چاند یر کہاں اور کس حالت میں ہے ، تین دن بعد راز سے اٹھے گا پردہ

اسرو کا چندریان 2 چاند پر سافٹ لینڈنگ سے کچھ وقت پہلے ہی کہیں کھوگیا ، لیکن امید ابھی بھی باقی ہے ۔ جمعہ کی دیر رات چاند پر سافٹ لینڈنگ سے پہلے چندریان 2 کے لینڈر وکرم کا زمین کے اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ جس وقت رابطہ ٹوٹا تھا اس وقت لینڈر وکرم چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلو میٹر کی دوری پر تھا ۔


لینڈر وکرم کے ساتھ کیا ہوا اور وہ اب کس حالت میں کہاں ہے ، ابھی تک اس کی کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے ۔ حالانکہ سائنسدانوں کو پوری امید ہے کہ تین دن کے اندر وہ اس راز سے پردہ اٹھا دیں گے ۔ دراصل آربیٹر پر لگے جدید آلات سے جلد ہی ان سبھی سوالات کے جواب ڈھونڈے جاسکتے ہیں ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق تین دن بعد سائنسداں لینڈر وکم کو ڈھونڈ نکالیں گے ۔ دراصل جہاں سے لینڈر وکرم کا رابطہ ٹوٹا تھا ، اس جگہ آربیٹر کو پہنچنے میں تین دن کا وقت لگے گا ۔ سائنسدانوں کے مطابق ہماری ٹیم کو لینڈنگ کے جگہ کی پوری معلومات ہے ۔ آخری وقت پر لینڈر وکرم راستہ سے بھٹک گیا تھا ، اس لئے اب سائنسداں تین آلات سے اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ آربیٹر میں ایس اے آر ، آئی آر اسپیکٹرومیٹر اور کیمرے کی مدد سے 10 ضرب 10 کلومیٹر کے علاقہ کی چھان بین کی جاسکتی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق لینڈر وکرم کا پتہ لگانے کیلئے انہیں اس علاقہ کی ہائی ریزولوشن تصویریں لینی ہوں گی ۔


ISRO, ISRO Chairman, K Sivan, Chandrayaan - 2 Mission, Lander Vikram

سائنسدانوں کے مطابق اگر لینڈر وکرم کی کریش لینڈنگ ہوگی تو وہ کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ چکا ہوگا ۔ ایسے میں لینڈر وکرم کی تلاش اور اس سے رابطہ کافی مشکل ہوگا ، لیکن اگر اس کے کمپونینٹ کو نقصان نہیں پہنچا ہوگا تو ہائی ریزولوشن تصویروں کے ذریعہ اس کا پتہ لگایا جاسکے گا ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسرو چیف کے سیون نے بھی کہا کہ اگلے 14 دنوں تک لینڈر وکرم سے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی ۔ اسرو کی ٹیم لینڈر وکرم کو ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے ۔ اسرو چیف کے بیان کے بعد ملک کو امید ہے کہ اگلے 14 دنوں میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ۔
First published: Sep 08, 2019 08:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading