உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Diesel Prices Today:چنئی سمیت کئی شہروں میں بدل گئے پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں، جانیے آپ کے شہر میں کیا ہے آج کی قیمت؟

    Petrol Diesel Prices Today:بدھ کو ملک کے چار میٹرو میں سے صرف چنئی میں ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ، گروگرام، جے پور جیسے کئی دارالحکومتوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:سرکاری تیل کمپنیوں نے بدھ کو ملک کے چار میٹرو میں سے صرف چنئی میں ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ، گروگرام، جے پور جیسے کئی دارالحکومتوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔

      بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود، سرکاری تیل کمپنیوں نے دہلی، ممبئی جیسے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو پچھلے تین ماہ سے مستحکم رکھا ہے۔ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم ممبئی میں پٹرول کی قیمت اب بھی سب سے زیادہ 110 روپے کے آس پاس برقرار ہے۔ بدھ کو چنئی میں پٹرول کی قیمت 101.51 پیسے تک پہنچ گئی۔

      چار میٹرو شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمت
      دہلی پٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر – ممبئی پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر – چنئی پٹرول 101.51 روپے اور ڈیزل 91.53 روپے فی لیٹر – کولکتہ پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر۔

      ان شہروں میں ہوئی بڑی تبدیلی
      لکھنؤمیں پٹرول 95.47 روپے اور ڈیزل 86.99 روپے فی لیٹر – گروگرام میں پٹرول 95.90 روپے اور ڈیزل 87.11 روپے فی لیٹر – نوئیڈا میں پٹرول 95.68 روپے اور ڈیزل 87.18 روپے فی لیٹر – جے پور میں پٹرول 107.88 روپے اور ڈیزل 91.88 روپے فی لیٹر۔
      ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت
      بتادیں کہ ہر دن صبح چھ بجےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئے ریٹس لاگو ہوجاتے ہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی ہوجاتی ہے۔

      کیسے پتہ کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
      SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں جان سکتے ہیں
      آپ 92249 92249 نمبر پر SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو RSP<space>پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعے پیٹرول ڈیزل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو RSP 102072 لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: