உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب: وزیراعلیٰ چرنجیت چنی کے بھتیجے پر ای ڈی کا شکنجہ، غیرقانونی ریت کانکنی کا ہے معاملہ، منی لانڈرنگ کا کیس درج

    Punjab ED Raid: افسران نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور سیاسی کنکشن والے لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پنجاب کے الیکشن میں  ریت کی غیر قانونی کانکنی کا معاملہ گرم رہتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بھی برسراقتدار جماعت کانگریس پر غیر قانونی ریت کانکنی میں ملوث ہونے کے الزام لگا چکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ غیرقانونی کانکنی معاملے میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے بھتیجے سمیت کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر جانچ ایجنسی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کی صبح بھوپیندر سنگھ ہنی کے گھر سمیت ریاست کے 10 الگ الگ مقامات کی تلاشی لی گئی۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

      رپورٹس کے مطابق، افسران نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور سیاسی کنکشن والے لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پنجاب کے الیکشن میں  ریت کی غیر قانونی کانکنی کا معاملہ گرم رہتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بھی برسراقتدار جماعت کانگریس پر غیر قانونی ریت کانکنی میں ملوث ہونے کے الزام لگا چکے ہیں۔

      امریندر سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کے تار غیرقانونی کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’اگر میں نام لینا شروع کروں گا، تو مجھے اوپر سے شروعات کرنی ہوگی‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھی اراکین اسمبلی کے ان کاروبار میں شامل ہونے کی جانکاری دی تھی۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ سال وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کی کمان سونپی گئی تھی۔

      پنجاب میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف عام آدمی پارٹی بھی مسلسل غیر قانونی ریت کانکنی کے موضوع کو لے کر چرنجیت سنگھ چنی حکومت پر حملہ آور ہے۔ پارٹی نے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی پر اپنے حلقے میں غیرقانونی کانکنی کے الزامات کو لے کر بھی نشانہ سادھا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: