ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے سیلفی ویڈیو بنا کر خودکشی کرلی

عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل لڑکی نے سیلفی ویڈیو تیار کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہوئے دھوکہ کا الزام لگایا اور کہا کہ پولیس نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 14, 2021 05:34 PM IST
  • Share this:
عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے سیلفی ویڈیو بنا کر خودکشی کرلی
عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے سیلفی ویڈیو بنا کر خودکشی کرلی


حیدرآباد: عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل لڑکی نے سیلفی ویڈیو تیار کرتے ہوئے اس کے ساتھ ہوئے دھوکہ کا الزام لگایا اور کہا کہ پولیس نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔ ضلع کے بوناکل منڈل کے چیرونومولا گاؤں میں منگل کی رات سندھو نامی لڑکی نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔



سندھو قریب میں واقع روینوتھل گاوں کے رہنے والے وینو کے ساتھ چار سال سے محبت کرتی تھی۔ 10 دن قبل سندھو نے مقامی پولیس اسٹیشن میں وینو کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اسے جسمانی طور پر استعمال کیا اور شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اسے انصاف نہیں ملا۔


عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔
عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کرلی۔


اس سے قبل سندھو نے دو بار اپنے عاشق کے گھر کے سامنے انصاف کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دھرنا دیا تھا۔ اس کے باوجود بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، اس کی وجہ سے اس نے زندگی سے بیزار ہوکر خودکشی کرلی۔ اس نے خود کشی سے قبل خودکش نوٹ بھی چھوڑا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے عاشق کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ اس سے شادی کریں کیونکہ وہ دلت طبقہ کے غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے، اس لئے وہ خودکشی کررہی ہے۔ اس نے عاشق اور اس کے گھر والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 05:18 PM IST