ہوم » نیوز » وطن نامہ

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آئی کمی، آج ہوا اتنے پیسے سستا، جانیں نئی قیمتیں

قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں پانچ پیسے تک کی کمی درج کی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 12, 2019 12:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آئی کمی، آج ہوا اتنے پیسے سستا، جانیں نئی قیمتیں
ڈیزل کی قیمت کولکاتہ اور چینئی میں آٹھ ۔ آٹھ پیسے کی کٹوتی کے ساتھ بالترتیب 68.64 روپے اور 70.01` روپے فی لیٹر رہی۔

قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں پانچ پیسے تک کی کمی درج کی گئی۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں آج پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ اب یہ 72.41 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل میں بھی اتنی ہی کمی کے ساتھ یہ 67.37 روپے پر پہنچ گیا۔


اس سے پہلے پیر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.46 تھی جبکہ ڈیزل 67.44 روپے میں بیچی جا رہی تھی۔ منگل کو ممبئی میں بھی پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ پٹرول کی قیمت 78.04 روپے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت سات پیسے کی کمی کے ساتھ 70.58 روپے پر پہنچ گئی۔


بھارتی تیل نگم کی ویب سائٹ کے مطابق کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 74.49 روپے. اور 69.16 روپے ہو گئی ہے جبکہ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 75.20 اور 71.20 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 72.42 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.45 روپے ہے۔ گروگرام (ہریانہ )میں پٹرول کی قیمت 66.35 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.35 روپے فی لیٹر ہے۔

First published: Mar 12, 2019 12:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading