ہوم » نیوز » وطن نامہ

لگاتار تیسرے دن پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا، جانیں نئی قیمتیں

ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن تیزی رہی اور ملک بھر میں اس کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل تیسرے روز لگاتار سستا ہواہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2019 07:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لگاتار تیسرے دن پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا، جانیں نئی قیمتیں
فائل فوٹو

ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن تیزی رہی اور ملک بھر میں اس کی قیمت ساڑھے تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل تیسرے روز لگاتار سستا ہواہے۔

ملک کی سب بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، ہفتہ کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز پیٹرول آٹھ پیسے زیادہ مہنگا ہوکر 72.63 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ یہ گزشتہ سال 30 نومبر کے بعد یہ سب سے اعلی سطح ہے۔

اس دوران، ڈیزل کی قیمت سات پیسہ کم ہو کر 67.15 فی لیٹر رہ گئی ، جویکم مارچ کے بعد اس کا کم از کم قیمت ہے۔ ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں، پٹرول کی قیمتوں میں آٹھ آٹھ پیسے کمی رہی اور یہ بالترتیب 78.25 روپے، 74.71 روپئے اور 75.43 روپے فی لیٹر فی فروخت کیے گئے۔

ڈیزل کولکاتہ میں سات پیسے سستا ہوکر 68.94 روپے فی لیٹر پر رہا۔ ممبئی اور چنئی میں، ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ آٹھ پیسے بالترتیب 70.34 روپے اور 70.96 رو. فی لیٹر اضافہ

First published: Mar 16, 2019 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading