چھتیس گڑھ کے جانجگیر چمپا ضلع میں ہوس پوری کرنے کیلئے درندگی کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ گھر میں سو رہی 85 سال کی سن رسیدہ خاتون کی گھر میں گھس کر آبروریزی کا ایک سنسنی خیز معاملہ پولیس تھانہ میں درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اس کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے ۔
پولیس سے ملی معلومات کے مطابق جانجگیر چمپا ضلع کے نیلا چوکی علاقہ میں گھر میں سو رہی ایک 85 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی کی شکایت ملی تھی ۔ خاتون کی شکایت پر 22 سال کے ملزم نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے گھر میں سو رہی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی کی اور پھر فرار ہوگیا ۔ ملزم نے خاتون کو مارنے کی کوشش بھی کی ۔
جانجگیر چمپا کے ایس ڈی او پی جتیندرکر نے بتایا کہ شکایت ملنے کے فورا بعد ہی ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ۔ دیگر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔