چھتیس گڑھ: کوریا میں کان دھنسنے سے تین خواتین سمیت 4 کی موت، ایک لاپتہ، مٹی نکالتے وقت ہوا حادثہ

کوریا میں کان دھنسنے سے تین خواتین سمیت 4 کی موت، ایک لاپتہ، مٹی نکالتے وقت ہوا حادثہ (علامتی تصویر)

کوریا میں کان دھنسنے سے تین خواتین سمیت 4 کی موت، ایک لاپتہ، مٹی نکالتے وقت ہوا حادثہ (علامتی تصویر)

گاؤں کے لوگ اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ تھوڑی دیر میں کھڑگاؤں پولیس بھی پہنچ گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Koriya, India
  • Share this:
    چھتیس گڑھ کے کوریا ضلع میں بدھ کی شام چھوئی مٹی کی کان دھنسنے سے چار گاوں والوں کی موت ہوگئی ہے۔ ان میں تین خواتین شامل ہیں۔ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے۔ اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی ہے اور راحت رسانی کے کام شروع کردئیے گئے ہیں۔ مٹی میں دبے چار لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ وہیں، لاپتہ شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔ حادثہ کھڑگواں بلاک میں ہوا ہے۔

    حادثے کے عینی شاہد بچوں نے دی معلومات

    معلومات کے مطابق، گرام گڑھ تر کے مئوہاری پارا روڈ واقع لوہریا ندی کے پاس چھوئی کان سے مٹی نکالنے کے لیے بدھ کو گاوں کے ہی مردوخواتین گئے تھے۔ اس دوران کھدائی کرتے وقت شام قریب 6 بجے اچانک چھوئی کان دھنس گئی۔ اس کی وجہ سے نو لوگ اسی میں دب گئے۔ حادثہ ہوتے دیکھ کر کان کے باہر موجود دیگر لوگوں اور بچوں نے دوڑ کر اس کی اطلاع گاوں میں دی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مہا وکاس اگھاڑی میں اب ادھو گروپ اور این سی پی آمنے سامنے، سنجے راوت اور اجیت پوار کے درمیان زبانی جنگ

    جے سی بی کی مدد سے چار نعشیں نکالی گئیں

    گاؤں کے لوگ اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ تھوڑی دیر میں کھڑگاؤں پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس اور گاؤں والوں نے جے سی بی کی مدد سے مٹی ہٹانے کا کام شروع کیا۔ چار گاؤں والوں کی نعشیں کچھ دیر بعد باہر نکالی گئیں، لیکن سبھی مردہ پائے گئے۔ جبکہ دیگر چار گاؤں والے بحفاظت باہر نکل آئے۔ ایک شخص کی تلاش ہے۔ اس کے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پیسوں کی کمی کی وجہ سے نہیں ہو پا رہا تھا علاج، علی گڑھ ڈی ایم نے مدد کے لیے بڑھایا ہاتھ

    ایک خاتون اور لاپتہ شخص کی نہیں ہوئی پہچان

    مہلوکین میں گرام گڑھ تر رہائشی دو خواتین میرا بائی اور مان متی و گرام دیوانی باندھ کا رام سندر شامل ہے۔ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ساتھ ہی لاپتہ دیہاتی کے بارے میں بھی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ دیر شام تک ریسکیو آپریشن جاری تھا اور پولیس ٹیم گاؤں والوں کے ساتھ موقع پر موجود تھی۔ چیرمیری اور کھڑگاؤں سے انتظامی عملے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: