Chhattisgarh Attack: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 10 جوان شہید، آئی ای ڈی سے بنایا نشانہ

Chhattisgarh Attack: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 11 جوان شہید، آئی ای ڈی سے بنایا نشانہ (Photo: News18)

Chhattisgarh Attack: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 11 جوان شہید، آئی ای ڈی سے بنایا نشانہ (Photo: News18)

Dantewada Naxalite Attack: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں کم از کم 10 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور کے پاس دی آر جی ( ڈسٹرک ریزرو گارڈ) کے جوانوں کو لے جارہی ایک گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ۔ آئی ای ڈی کو نکسلیوں نے نصب کیا تھا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chhattisgarh | Dantewada
  • Share this:
    رائے پور : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں  نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں کم از کم 10 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور کے پاس دی آر جی ( ڈسٹرک ریزرو گارڈ) کے جوانوں کو لے جارہی ایک گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ۔ آئی ای ڈی کو نکسلیوں نے نصب کیا تھا ۔

    ریاستی پولیس کی طرف سے ملی آفیشیل معلومات کے مطابق 26 اپریل کو دنتے واڑہ ضلع کے ارن پور تھانہ علاقہ کے تحت نکسلی کیڈر کی موجودگی پر دنتے واڑہ سے ڈی آر جی فورسیز کے جواب نکسل مخالف مہم کیلئے روانہ کئے گئے تھے، جو مہم کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔ اسی دوران نکسلیوں کے ذریعہ ارن پور راستے پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا، جس میں مہم میں شامل 10 ڈی آر جی جوان شہید ہوگئے ہیں ۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نکسلیوں کو کسی بھی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا اور نکسل واد کو جڑ سے ختم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جانکاری ملی ہے اور یہ افسوسناک ہے۔ جو جوان شہید ہوئے ہیں، ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

    وزیر اعلی نے مزید کہا کہ یہ لڑائی آخری مرحلہ میں چل رہی ہے اور نکسلیوں کو کسی قیمت پر چھوڑا نہیں جائے گا ۔ ہم منصوبہ بند طریقہ سے نکسل واد کو ختم کریں گے ۔ ادھر اس وقعہ کی سنگینی کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعلی بگھیل سے بات چیت کی اور مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: لاک ڈاؤن میں سیکھی کھیتی، نوکری چھوڑ پہنچ گئے جاپان، بیگن اگا کر لاکھوں کما رہے وگنیش


    یہ بھی پڑھئے: والدین کی لاش کے ساتھ تین دن بھوکا پیاسا رہا 18 ماہ کا بچہ، دل دہلا دینے والا واقعہ



    دریں اثنا دنتے واڑہ میں نکسلی حملہ کے بعد مہاراشٹر کے گڑھ چرولی میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ نکسل سے متاثرہ علاقوں کے سبھی پوائنٹ کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا ہے ۔ سبھی سرحدی علاقوں میں بھی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سی 60 کمانڈو اور گڑھ چرولی پولیس کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: