உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سینے میں لگی تھی گولی ، بہہ رہا تھا خون ، پھر بھی غنڈوں سے گرل فرینڈ کو بچاکر اسپتال پہنچا عاشق

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک نوجوان نے زخمی ہونے کے باوجود نقاب پوش غنڈوں سے اپنی گرل فرینڈ کو بحفاظت بچالیا ۔

    • Share this:
      چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک نوجوان نے زخمی ہونے کے باوجود نقاب پوش غنڈوں سے اپنی گرل فرینڈ کو بحفاظت بچالیا ۔ نقاب پوش غنڈوں نے فائرنگ کی تھی ، جس میں سے ایک گولی نوجوان کے سینے میں لگی ، جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ اس کے سینے سے خون بہہ رہا تھا ، مگر زخمی حالت میں بھی نوجوان نے بائیک چلائی اور اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسپتال پہنچ گیا ۔ گولی لگنے کی وجہ سے زخمی نوجوان کی حالت سنگین ہے ۔ فی الحال اس کو شہر کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ یہ واقعہ جمعرات کی دیر رات کو پیش آیا ۔

      بتایا جارہا ہے کہ دو نقاب پوش بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا ۔ فی الحال ملزمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ زخمی طالب علم کا نام سرکنڈا رہائشی وشو جیت پریدا بتایا جارہا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکنڈا کے اشوک نگر تھانہ علاقہ کا رہنے والا 21 سالہ انجینئرنگ طالب علم وشو جیت جمعرات کی رات اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بائیک پر گھومنے کیلئے نکلا تھا ۔ گیتانجلی سٹی کی رہنے والی بی اے کی طالبہ گرل فرینڈ کے ساتھ نوجوان اوسلا پور کی طرف گھومنے کیلئے گیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ راستے میں انہوں نے بیئر خریدی اور پینے کیلئے دونوں اوسلا پور ریلوے اسٹیشن اور الکا ایوینیو کے پاس کسی سنسان جگہ پر چلے گئے ۔ بیئر پی کر دونوں لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران نقاب پوش بائیک سوار دو بدمعاش وہاں پہنچ گئے ۔

      بتایا جارہا ہے کہ لڑکی اور لڑکی بلاسپور کی جانب لوٹ رہے تھے ، اسی دوران ہاتھ میں پستول لئے نقاب پوش وہاں پہنچ گئے ۔ نقاب پوش بدمعاش لڑکا اور لڑکی کو ڈرانے لگے اور لڑکی کو اپنے ساتھ چلنے کیلئے کہنے لگے ۔ اسی دوران وشو جیت اپنی خاتون دوست کے ساتھ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا ، جس کے بعد نقاب پوش بدمعاشوں نے اس پر گولی چلادی ۔

      فائرنگ کے دوران ایک گولی وشو جیت کے سینے کے پاس لگی ۔ سنگین حالت میں اس کو اپولو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔ واقعہ کے بعد سے ملزین فرار ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ گولی لگنے کے بعد نوجوان خود بائیک چلاکر اسپتال پہنچا ، جس کے بعد پولیس کو اس واردات کی اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ عینی شاہد گرل فرینڈ سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
      First published: