Dantewada Naxalite Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب

Dantewada Naxalite Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب ۔ علامتی تصویر ۔

Dantewada Naxalite Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب ۔ علامتی تصویر ۔

Dantewada Naxalite Attack: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں نکسلیوں نے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کا اسمتعال کیا تھا ، جس کی وجہ سے جس پک اپ گاڑی میں جوان آرہے تھے، دھماکہ کے بعد اس کے پرزے پرزے غائب ہوگئے ، صرف نیچے کا کچھ حصہ ہی جائے حادثہ پر نظر آرہا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chhattisgarh | Dantewada
  • Share this:
    رائے پور: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں نکسلیوں نے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کا اسمتعال کیا تھا ، جس کی وجہ سے جس پک اپ گاڑی میں جوان آرہے تھے، دھماکہ کے بعد اس کے پرزے پرزے غائب ہوگئے ، صرف نیچے کا کچھ حصہ ہی جائے حادثہ پر نظر آرہا ہے ۔ اس حملے میں دس پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور شہید ہوگئے ۔ یہ واقعہ ارن پور تھانہ علاقہ کے تحت اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گاڑد ( ڈی آر جی) کی ایک ٹیم نکسل مخالف مہم سے لوٹ رہی تھی ۔ یہ علاقہ ریاست کی راجدھانی رائے پور سے تقریبا 450 کلو میٹر دور ہے ۔ نکسلیوں نے مال ڈھلائی والی اس منی وین کو دھماکہ سے اڑا دیا، جس میں سیکورٹی اہلکار سفر کررہے تھے ۔

    اس حملے میں شہید ہوئے جوانوں میں تین ہیڈ کانسٹیبل رینک کے ہیں جبکہ چار کانسٹیبل اور تین سپاہی ہیں ۔ ان کے ساتھ ہی ایک گاڑی ڈرائیور کی بھی جان گئی ہے ۔ شہید جوانوں کے نام ہیڈ کانسٹیبل جوگا سوڈھی ، ہیڈ کانسٹیبل منا رام ڈکتی، ہیڈ کانسٹیبل سنتوش تامو ، کانسٹیبل دولگو منڈاوی ، کانسٹیبل لکھمو مرکام، کانسٹیبل جوگا کواسی ، کانسٹیبل ہری رام منڈاوی ، سپاہی رام کرتم، سپاہی جے رام پوڈیم، سپاہی جگدیش کواسی ہیں جبکہ پرائیویٹ گاڑی ڈرائیور دھنی رام یادو بتایا جارہا ہے ۔

    وہیں اس حملہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سے بات چیت کی اور دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں دس پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے واقعہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔

    یہ بھی پڑھئے: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 10 جوان شہید، IED سے بنایا نشانہ


    یہ بھی پڑھئے: والدین کی لاش کے ساتھ تین دن بھوکا پیاسا رہا 18 ماہ کا بچہ، دل دہلا دینے والا واقعہ



    افسران کے مطابق شاہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے بگھیل سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے وزیراعلی سے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: