ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شادی کرنے کیلئے مہاراشٹر گیا تھا دولہا ، تحفہ میں ملا کورونا وائرس ، اب ہوئی یہ حالت

بتایا جارہا ہے کہ 31 مئی کو وہ ذاتی وسائل سے مہاراشٹر سے کوربا لوٹا تھا ۔ انتظامیہ نے انہیں ہوٹل سنسائن جمنی پالی کے پیڈ کوارنٹائن سینٹر میں رکھا تھا ۔ اس جوڑے کے علاوہ اس کے تین رشتہ داروں کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔

  • Share this:
شادی کرنے کیلئے مہاراشٹر گیا تھا دولہا ، تحفہ میں ملا کورونا وائرس ، اب ہوئی یہ حالت
شادی کرنے کیلئے مہاراشٹر گیا تھا دولہا ، تحفہ میں ملا کورونا وائرس ، اب ہوئی یہ حالت

لاک ڈاون کے درمیان میں کٹگھورا علاقہ کا ایک نوجوان کورونا وائرس سے متاثر مہاراشٹر سے شادی کرکے دلہن لے آیا ۔ کوربا لوٹنے پر دونوں کو جمنی پالی کے پیڈ کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا ۔ ان کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد دونوں کو کووڈ اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کٹگھورا میں رہنے والے ایک نوجوان کی شادی مہاراشٹر کی لڑکی سے طے ہوئی تھی ۔


اسی درمیان لاک ڈاون کی وجہ سے شادی کی تاریخ ملتوی کردی گئی ، لیکن جیسے ہی لاک ڈاون میں نرمی ملی ، نوجوان اپنی دلہن کو لینے کیلئے مہاراشٹر پہنچ گیا اور شادی کرکے اپنے ساتھ کٹگھورا لے آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ 31 مئی کو وہ ذاتی وسائل سے مہاراشٹر سے کوربا لوٹا تھا ۔ انتظامیہ نے انہیں ہوٹل سنسائن جمنی پالی کے پیڈ کوارنٹائن سینٹر میں رکھا تھا ۔ اس جوڑے کے علاوہ اس کے تین رشتہ داروں کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔


ہوٹل میں بیٹھا کر کرا رہے تھے ناشتہ ، لگا جرمانہ


کورونا ہاٹ اسپاٹ بنے کٹگھورا شہر میں چھوٹ ملتے ہی کچھ کاروباری منمانی پر اتر آئے ہیں ۔ ان کی لاپروائی دوسروں کیلئے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے ۔ ان لاک کا بے جا فائدہ اور کورونا کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کررہے ہوٹل کاروباریوں پر ریوینیو اور نگر پالیکا کی ٹیم نے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کٹگھورا بس اسٹینڈ میں واقع نرمدا سویٹس ، شمبھو سموسا سینٹر اور وشنو سموسا بھنڈا میں صارفین کو ہوٹل کے اندر بیٹھا کر چائے ناشتہ کرایا جارہا تھا ۔ ٹیم نے نرمدا سویٹس پر پانچ سو روپے اور شمبھو سموسا اور وشنو سموسا بھنڈار کے مالکوں دو دو ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔

ایس ڈی ایم سوریہ کرن تیواری کی ہدایت پر تحصیل دار روہت سنگھ کی رہنمائی میں پوری کارروائی کی گئی ۔ عملہ نے سبھی ہوٹل مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے صارفین کو ہوٹل کے اندر داخل نہیں ہونے دینے اور لین دین کے دوران دوری بنائے رکھنے سمیت صارفین اور دکانداروں کیلئے ماسک لازمی کیا ہے ۔
First published: Jun 15, 2020 06:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading