Helicopter Crash In Raipur:رائے پور میں ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ہوا حادثے کا شکار، پائلٹ اور کو پائلٹ کی موت، CM بھوپیش بگھیل کا اظہار افسوس
Helicopter Crash In Raipur:سی ایم بگھیل نے ٹویٹ کیا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے گرنے کی افسوسناک خبر ملی۔ ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو اس المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
Helicopter Crash In Raipur:سی ایم بگھیل نے ٹویٹ کیا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے گرنے کی افسوسناک خبر ملی۔ ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو اس المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
رائے پور: Helicopter Crash In Raipur: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے مانا میں واقع سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر جانچ کے دوران چھتیس گڑھ حکومت کا ہیلی کاپٹر جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مانا ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
معلومات کے مطابق، سینئر پائلٹ اے پی سریواستو اور کو پائلٹ گوپال کرشن پانڈا جمعرات کو جانچ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ رات 9 بجے کے قریب لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر ایک زوردار دھماکے سے گر کر تباہ ہو گیا۔ جس سے ایئرپورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کسی طرح اندر پھنسے پائلٹ اور کو پائلٹ کو باہر نکالا۔ یہ بھی پڑھیں:
حادثے میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے بعد علاقے کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کرکے حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سی ایم بگھیل نے ٹویٹ کیا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے گرنے کی افسوسناک خبر ملی۔ ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو اس المناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ایشور ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ چھتیس گڑھ کی گورنر انوسویا یوکی نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔