سسرال والوں نے بہو کی شادی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ہونے کا کیا دعوی ،  ثبوت میں پیش کی یہ تصویر! پڑھیں پورا سچ

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں مرے ہوئے بیٹے کی نوکری بہو کو نہ مل جائے ، اس لئے سسرال والوں نے بہو کی شادی کی فرضی تصویر عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کی ہے ۔

Sep 28, 2019 06:48 PM IST | Updated on: Sep 28, 2019 06:48 PM IST
سسرال والوں نے بہو کی شادی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ہونے کا کیا دعوی ،  ثبوت میں پیش کی یہ تصویر!  پڑھیں پورا سچ

سسرال والوں نے بہو کی شادی سلمان خان سے ہونے کا کیا دعوی ، ثبوت میں پیش کی تصویر!۔

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں مرے ہوئے بیٹے کی نوکری بہو کو نہ مل جائے ، اس لئے سسرال والوں نے بہو کی شادی کی فرضی تصویر عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کی ہے ۔ تصویر میں خاتون کی شادی فلم اسٹار سلمان خان سے دکھائی گئی ہے ۔ فوٹو پیش کرکے سسرال والوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی بہو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے ، اس لئے اس کو مرے ہوئے بیٹے کی نوکری اور ملنے والی سہولیات نہیں دی جانی چاہئیں۔

کٹنب عدالت اور ہائی کورٹ میں بھی یہ تصویر پیش کی گئی ہے ۔ کٹنب عدالت نے بہو کے حق میں فیصلہ سنایا ، جس کے خلاف سسرال والوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت چار ہفتے بعد ہوگی ۔

Loading...

دراصل یہ پورا معاملہ کوریا ضلع کے بیکنٹھ پور میں رہنے والے بسنت لال سے وابستہ ہے ۔ بسنت لال کی شادی رانی نام کی خاتون سے ہوئی تھی ۔ رانی کے وکیل اشوک شکلا کے مطابق ایس ای سی ایل کولری میں کام کرنے والے بسنت لال نے سال 2013 میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ اس کے بعد بسنت لال کے اہل خانہ نے رانی کو اپنی بہو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کو گھر سے باہر نکال دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ رانی کے سسرال والے نہیں چاہتے تھے کہ اس کو بسنت لال کی جگہ نوکری ملے اور بسنت لال کے مرنے بعد اس کو ملنے والا فائدہ ملے ، جس کی وجہ سے یہ معاملہ بیکنٹھ پور کے کٹنب عدالت میں پہنچا ۔

chhattisgarh news, bilaspur news, chhattisgarh highcourt news, Salman Khan, Salman khan news, Fake photo, Fake photo of salman khan in court, Fake marriage photo of salman khan, Fake marriage photo in court, छत्तीसगढ़ न्यूज, बिलासपुर न्यूज, फर्जी फोटो, फेक फोटो, सलमान खान फर्जी फोटो, सलमान खान फेक फोटो, सलमान खान फेक फोटो कोर्ट, कोर्ट में सलमान खान की शादी की फर्जी फोटो, सलमान खान, बिलासपुर हाईकोर्ट

بینکٹھ پور کی کٹنب عدالت میں رانی کے سسرال والوں نے اس کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ ساتھ ہی اس کی شادی فلم اداکار سلمان خان سے ہونے کی بات کہی اور اس کیلئے انہوں نے بطور ثبوت رانی اور سلمان خان کی ایک تصویر بھی عدالت میں پیش کی ۔

chhattisgarh news, bilaspur news, chhattisgarh highcourt news, Salman Khan, Salman khan news, Fake photo, Fake photo of salman khan in court, Fake marriage photo of salman khan, Fake marriage photo in court, छत्तीसगढ़ न्यूज, बिलासपुर न्यूज, फर्जी फोटो, फेक फोटो, सलमान खान फर्जी फोटो, सलमान खान फेक फोटो, सलमान खान फेक फोटो कोर्ट, कोर्ट में सलमान खान की शादी की फर्जी फोटो, सलमान खान, बिलासपुर हाईकोर्ट

تاہم عدالت نے اس معاملہ میں سسرال والوں کو پھٹکار لگاتے ہوئے رانی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ کٹنب عدالت کے حکم کے خلاف اب سسرال والوں نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے ۔ اس معاملہ کی ابتدائی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جسٹس گوتم بھادڑی کی سنگل بینچ نے رانی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت چار ہفتے بعد ہوگی ۔

Loading...