Naxal Attack: دنتے واڑہ میں کیسے نکسلیوں نے دیا آئی ای ڈی حملہ کو انجام، وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا

Naxal Attack: دنتے واڑہ میں کیسے نکسلیوں نے دیا آئی ای ڈی حملہ کو انجام، وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

Naxal Attack: دنتے واڑہ میں کیسے نکسلیوں نے دیا آئی ای ڈی حملہ کو انجام، وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ۔ تصویر : اے این آئی ۔

Chhattisgarh Naxal Attack: وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے پوری پلاننگ سے آئی ای ڈی بچھائی تھی اور جوانوں کو لے کر جارہی گاڑی کا ٹائر سیدھے آئی ای ڈی پر پڑا ، جس وجہ سے بڑا دھماکہ ہوا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chhattisgarh | Raipur
  • Share this:
    رائے پور : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں بدھ کو نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں 10 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے پوری پلاننگ سے آئی ای ڈی بچھائی تھی اور جوانوں کو لے کر جارہی گاڑی کا ٹائر سیدھے آئی ای ڈی پر پڑا ، جس وجہ سے بڑا دھماکہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکز اور چھتیس گڑھ سرکار کی مشترکہ حکمت عملی سے دنتے واڑہ علاقہ میں نکسلیوں کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور اسی سے بوکھلا کر ان کے باقی کیڈروں نے اس حملہ کو انجام دیا ۔

    ایک سینئر افسر  نے بتایا کہ یہ حادثہ ارن پور تھانہ علاقہ کے تحت اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ ( ڈی آر جی ) کی ایک ٹیم نکسل مخالف مہم سے لوٹ رہی تھی ۔ یہ علاقہ ریاست کی راجدھانی رائے پورے سے تقریبا 450 کلو میٹر دور واقع ہے ۔ نکسلیوں نے مال ڈھلائی والی اس منی وین کو دھماکہ سے اڑا دیا ، جس میں سیکورٹی اہلکار سفر کررہے تھے ۔

    وزیراعلی بھوپیش بھگیل نے کہا کہ دنتے واڑہ کے تھانہ ارن پور علاقہ کے تحت نکسل کیڈر کی موجودگی کی اطلاع پر نکسل مخالف مہم کیلئے پہنچے ڈی آر جی فورسیز پر آئی ای ڈی دھماکہ سے ہمارے دس ڈی آر جی جوان اور ایک ڈرائیور کے شہید ہونے کی خبر کافی افسوسناک ہے ۔ ہم سب باشندگان ریاست انہیں اپنا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں ہم سب ساجھیدار ہیں ۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دیں ۔ بگھیل نے کہا کہ نکسل واد کے خلاف لڑائی اپنے آخری مرحلہ میں ہے ۔ نکسلیوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ ہم منظم طریقہ سے کام کریں گے اور نکسل واد کو ختم کریں گے ۔

    وہیں اس حملہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سے بات چیت کی اور دنتے واڑہ میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں دس پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے واقعہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ۔

    یہ بھی پڑھئے: Dantewada Attack: دھماکہ کیلئے 50 کلو سے زیادہ IED کا استعمال، گاڑی کے پرزے پرزے غائب


    یہ بھی پڑھئے: دنتے واڑہ کے ارن پور میں نکسلی حملہ، 10 جوان شہید، IED سے بنایا نشانہ



    افسران کے مطابق شاہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعلی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے بگھیل سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے وزیراعلی سے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: