چھتیس گڑھ کے بی جے پی انچارج اور نیشنل جنرل سکریٹری انل جین نے کہا کہ بی جے پی اس انتخابات میں ریاست کے سبھی 10 ایم پی کو بدل دے گی۔ این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے اس کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسے اپنا اقتدار گنوانا پرا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے اپنے تمام موجودہ ممبر ان پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں یوپی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابقبی جے پی مرلی منوہر جوشی کا ٹکٹ کانپور سے کاٹ سکتی ہے۔ ان کی جگہ پارٹی یوپی کے کابینہ وزیر ستیش مہانا کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے بیٹے راج ویر سنگھ جو وارانسی سے ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی ایک مرتبہ پھر سے وارانسی سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے یوپی میں اپنے 24 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔