ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 5 لڑکیاں گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ راجدھانی میں سپا سینٹر کے نام پر سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا ، جس کا پولیس نے پردہ فاش کیا ۔

  • Share this:
سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 5 لڑکیاں گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد
علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ راجدھانی میں سپا سینٹر کے نام پر سیکس ریکیٹ چلایا جارہا تھا ، جس کا پولیس نے پردہ فاش کیا ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا ہے ۔ پولیس نے پانچ لڑکیوں سمیت سپا سینٹر کے منیجر اور آپریٹر کو حراست میں لیا ہے ۔ سول لائن پولیس فی الحال آگے کی کارروائی کررہی ہے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق راجدھانی رائے پور کے پنڈری علاقہ میں مشہور سپا سینٹر میں سیکس ریکیٹ کی اطلاع پولیس کو ملی تھی ۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سپا سینٹر پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی میں پولیس نے پانچ لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے ۔


بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے جائے واقعہ سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی ہیں ۔ سبھی کے خلاف سول لائن پولیس پیٹا ایکٹ کے تحت کارروائی کررہی ہے ۔ فی الحال پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : بیالیس سال کے ٹیچر کو 22 سال کی طالبہ سے ہوا پیار ، بھیانک انجام جان کر اڑ جائیں گے ہوش

 
First published: May 02, 2019 01:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading