اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چھتیس گڑھ: بستر میں کان دھنسی، 7 مزدوروں کی موت، کئی مقامی لوگ پھنسے، راحت اور بچاو کام جاری

    چھتیس گڑھ: بستر میں کان دھنسی، 7 مزدوروں کی موت، کئی مقامی لوگ پھنسے، راحت اور بچاو کام جاری (Photo-ANI)

    چھتیس گڑھ: بستر میں کان دھنسی، 7 مزدوروں کی موت، کئی مقامی لوگ پھنسے، راحت اور بچاو کام جاری (Photo-ANI)

    Bastar Mine Tragedy: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔ جگدل پور شہر کے مال گاوں میں ریت کی کان دھنسنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی ۔ کئی مزدور ابھی بھی کان میں پھنسے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chhattisgarh | Bastar
    • Share this:
      رائے پور: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔ جگدل پور شہر کے مال گاوں میں ریت کی کان دھنسنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی ۔ کئی مزدور ابھی بھی کان میں پھنسے ہیں ۔ جانکاری حاصل ہوتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیمیں وہاں پہنچی ہیں اور راحت بچاو کام شروع کیا ۔ مہلوکین میں چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ پانچ لوگوں کی موت کان کے اندر ہی ہوگئی تھی جبکہ دو لوگوں نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا ۔ حادثہ کو لے کر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

      حادثہ کو لے کر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جگدل پور کے مال گاوں میں ایک کان میں حادثہ کے دوران چھ مزدوروں کی افسوسناک موت کی خبر ملی ہے ۔ بھگوان مہلوکین کی روح کو سکون دیں اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دے ۔ ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ دیگر پھنسے ہوئے لوگ بحفاظت نکلیں، ایسی دعا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: سستے ہوسکتے ہیں پٹرول اور ڈیزل! سرکار نے امپورٹ پر ونڈ فال ٹیکس کم کرکے دیا اشارہ


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان دورہ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، یہ کھلاڑی تین مہینے کیلئے میدان سے ہوا باہر


      دراصل ریت کی کان سے مقامی لوگ چھوئی نکالتے ہیں ۔ چھوئی ایک طریقہ سے چونے کی شکل ہے ۔ اس کا استعمال مقامی لوگ اپنے گھر کی پیٹنگ کیلئے کرتے ہیں ۔

      اکثر مقامی لوگ چھوئی کان میں گھس کر اس کو کھود کر نکالتے ہیں ۔ اس کی کان چونا پتھر سے کمزور ہوتی اور حادثہ کا امکان برقرار رہتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: