اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Chhattisgarh: 'ایک بار جسمانی تعلقات بنالو، 12ویں بورڈ کا امتحان پاس کروادوں گا'، پرنسپل کے آفر سے طالبہ کے اڑے ہوش

    Chhattisgarh News : چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع کے دیہی علاقوں میں تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے ۔ ایسے میں چندرمیڑھا میں واقع گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کے انچارج پرنسپل کی ایک کرتوت نے ضلع کے محکمہ تعلیم کو ہی شرمسار کردیا ہے ۔

    • Share this:
      سورج پور : چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع کے دیہی علاقوں میں تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے ۔ ایسے میں چندرمیڑھا میں واقع گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کے انچارج پرنسپل کی ایک کرتوت نے ضلع کے محکمہ تعلیم کو ہی شرمسار کردیا ہے ۔ دراصل گورنمنٹ ہائر سکینڈر اسکول چندرمیڑھا میں بارہویں جماعت میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف چیندرا پولیس چوکی میں شکایت درج کرائی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسکول کا پرنسپل ارون پانڈے جنوری مہینے میں بارہویں کے پریکٹیکل امتحان کے وقت سے اس کو پریشان کررہا ہے اور بورڈ کے امتحان میں پاس کرانے کے نام پر جسمانی تعلقات بنانے کیلئے دباو بنا رہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : گرل فرینڈ نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع کو عاشق نے اٹھایا ایسا خوفناک قدم، دیکھ کر پولیس بھی رہ گئی دنگ!

      طالبہ کی شکایت کے مطابق انچارج پرنسپل لگاتار فون کر کے اس کو امتحان میں پاس کرانے کا آفر دے کر بلانے کی کوشش کررہا تھا ، جس کی وجہ سے طالبہ پوری طرح سے ذہنی طور پر پریشان ہوچکی تھی ۔ اس کے بعد متاثرہ نے امتحان نہیں دینے کو مناسب سمجھا ۔ جب طالہ کے اہل خانہ نے امتحان نہیں دینے کی بابت سوال جواب کیا تب متاثرہ نے استحصال کی داستان سنائی ، جس کے بعد اہل خانہ ، متاثرہ کو چیندرا پولیس چوکی لے کر پہنچے اور 17 مارچ کو رپورٹ درج کرائی ، لیکن پانچ دنوں سے پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : خاتون نے 8 سال کے بچہ کی جم کر کی پٹائی، پھر پرائیویٹ پارٹ میں ڈال دی یہ خطرناک چیز، جان کر رہ جائیں گے دنگ

      ایسے میں ضلع کے سرو آدیواسی سماج کے عہدیدار شانتی سنگھ نے کارروائی نہیں ہونے پر پرتشدد آندولن کی وارننگ دی ہے ۔ متاثرہ کے ذریعہ پولیس کے پاس رپورٹ درج کرانے کو پانچ دن گزرگئے ہیں ، لیکن پولیس نے اب تک ملزم پرنسپل کو گرفتار نہیں کیا ہے تو وہی پولیس کے کام کو بھی مقامی لوگ مشکوک بتا رہے ہیں ۔

      ادھر ضلع کے ایڈیشنل ایس پی ہریش راٹھور نے بتایا کہ ملزم پرنسپل کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ، جلد ہی ملزم پرنسپل کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: