ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رات میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کی سگی بہنوں کو بھی بھگا لے گیا بوائے فرینڈ

ماں نے اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا، جس کے بعد اس نے بوائے فرینڈ کی جم کر کلاس لگائی اور پٹائی بھی کردی ۔ اس کی وجہ سے نوجوان اتنا ناراض ہوگیا کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اس کی سگی دو بہنوں کو بھی بھگاکر لے گیا ۔

  • Share this:
رات میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کی سگی بہنوں کو بھی بھگا لے گیا بوائے فرینڈ
علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے رائے پور سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا، جس کے بعد خاتون نے بوائے فرینڈ کی جم کر کلاس لگائی اور پٹائی بھی کردی ۔ اس کی وجہ سے نوجوان اتنا ناراض ہوگیا کہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اس کی سگی دو بہنوں کو بھی بھگاکر لے گیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ راجدھانی رائے پور کے گاندھی نگر علاقہ میں پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق خاتون نے اپنی بڑی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پکڑلیا تھا ، جس کے بعد ماں نے لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کی جم کر کلاس لی ۔ اس کے بعد لڑکی نے غصہ میں آکر گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا۔ لڑکی اپنی دو سگی بہنوں کو لے کر بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی ۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ نے سول لائن تھانہ میں اغوا کی شکایت درج کرائی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ فرار لڑکیوں میں بڑی بہن کا کافی وقت سے لڑکے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا ۔ آئے دن دونوں گھنٹوں موبائل فون پر بات کرتے تھے ۔ اسی دوران ایک دن ماں نے اس کو رات میں بات کرتے ہوئے پکڑلیا اور جم کر ڈانٹ لگائی ۔ اسی بات سے ناراض ہو کر لڑکی نے بھاگنے کا منصوبہ بنایا اور ساتھ میں اپنی بہنوں کو بھی شامل کرلیا ۔


یہ بھی پڑھیں : نئے لڑکے سے رشتہ رکھنا چاہتی تھی معشوقہ ، پرانے عاشق کے ساتھ رچی ایسی خوفناک سازش کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش


اس واقعہ کے بعد اہل خانہ نے اس کی شکایت تھانے میں درج کرائی ہے ۔ تینوں لڑکیوں کی عمر 17 سے 20 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ تینوں گرلس اسکول میں پڑھتی تھیں ۔ پولیس نے لڑکی کے بوائے فرینڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس کا موبائل بند آرہا ہے ۔ فی الحال پولیس نوجوان اور تینوں لڑکیوں کی تلاش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل پر رات بھر ویڈیوز دیکھ رہی تھی بیوی ، شوہر نے اٹھایا یہ خوفناک قدم 

 
First published: Apr 28, 2019 08:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading