ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق وزیر داخلہ چدمبرم نےکہا- پھر بحال ہو آرٹیکل 370، جموں وکشمیر کے نئے اتحاد کی حمایت

سابق وزیر داخلہ (Former Home Minister) پی چدمبرم (P. Chidambaram) نے ٹوئٹ کیا، ’جموں وکشمیر اور لداخ (Jammu-kashmr and Ladakh) کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے آئینی لڑائی لڑنے کے مقصد سے وہاں کی مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ایسی پیش قدمی ہے، جس کا ہندوستان کے سبھی لوگوں کو استقبال کرنا چاہئے۔

  • Share this:
سابق وزیر داخلہ چدمبرم نےکہا- پھر بحال ہو آرٹیکل 370، جموں وکشمیر کے نئے اتحاد کی حمایت
سابق وزیر داخلہ چدمبرم نےکہا- پھر بحال ہو آرٹیکل 370، جموں وکشمیر کے نئے اتحاد کی حمایت

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم (P. Chidambaram) نے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے وہاں کی اہم سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنانے کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت کو دفعہ 370 (Article 370) کے خصوصی التزام ہٹانے سے متعلق فیصلوں کو منسوخ کرنا چاہئے۔ سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کیا، ’جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کے افسران کی بحالی کے لئے آئینی لڑائی لڑنے کے مقصد سے وہاں کے مین اسٹریم کی  علاقائی سیاسی جماعتوں کا ساتھ آنا ایک پیش قدمی ہے،جس کا ہندوستان کے سبھی لوگوں کو استقبال کرنا چاہئے’۔

پی چدمبرم نے کہا- مرکزی حکومت بدلے اپنا نظریہ


پی چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو ان مین اسٹریم سیاسی جماعتں اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو علیحدگی پسند اور ملک مخالف ہونے کی نظر سے دیکھنا بند کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’کانگریس درجے کی بحالی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے پابند عہد ہوکر کھڑی ہے۔ حکومت کو 5 اگست، 2019 کو لئے گئے مرضی کے مطابق فیصلے اور غیر آئینی فیصلوں کو منسوخ کرنا چاہئے۔






جموں وکشمیر میں مین اسٹرم سیاسی جماعتوں کی میٹنگ

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں نے جمعرات کو ایک میٹنگ کی اور سابقہ ریاست کے خصوصی درجے کی بحالی کے لئے ایک اتحاد بنایا۔ یہ اتحاد اس موضوع پر سبھی متعلقہ فریق سے بات چیت بھی شروع کرے گا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر میٹںگ ہوئی اور اس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون، پیپلز موومنٹ کے لیڈر جاوید میر اور کمیونسٹ لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بھی حصہ لیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 16, 2020 10:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading