پانچ سال شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونے پرکانگریس کواعتراض نہیں: ذرائع

کون بنےگا وزیراعلیٰ کے سوال پرکانگریس کوشیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہیں بتایا جارہا ہے کہ عوامی معاملات سے متعلق وزارت کانگریس پارٹی کی پہلی ہوں گی۔

Nov 20, 2019 08:51 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 08:51 PM IST
پانچ سال شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونے پرکانگریس کواعتراض نہیں: ذرائع

مہاراشٹرمیں شیوسینا کا پانچ سال وزیراعلیٰ ہونے پرکانگریس کوکوئی اعتراض نہیں ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت بنانےکی قواعد کے درمیان سبھی کی نگاہیں کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی اوراین سی پی سربراہ شرد پوارپرمرکوزہیں۔ خبرآرہی ہیں کہ سونیا گاندھی کے ساتھ چل رہی میٹنگ میں کانگریس لیڈروں کوواضح احکامات دیئےگئے ہیں کہ مذاکرات میں کسی بھی طرح کی جلد بازی نہیں کی جائے۔ بتایا جارہا ہےکہ کانگریس، حکومت میں شامل ہونےکےلئےتیارہے، لیکن حکومت بنانےکی کوئی جلد بازی نہیں ہے۔ وہیں'کون بنےگا وزیراعلیٰ' کے سوال پرکانگریس کوشیوسینا کا وزیراعلیٰ ہونے پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہیں بتایا جارہا ہےکہ عوامی معاملات کی وزارت کانگریس پارٹی کی پہلی پسند ہوگی۔

ان وزارت پرکانگریس کی نظر

Loading...

اطلاعات کے مطابق کچھ وزارت کی نشان دہی کی گئی ہے، جنہیں کانگریس پارٹی مانگے گی۔ جن میں دیہی ترقیات، پی ڈبلیوڈی، بجلی اورجانورپالنے جیسے محکمے ہیں، تاکہ پارٹی کوعوام میں مقبولیت بڑھانےمیں مدد ملے۔ اس کےعلاوہ مستقبل میں ہونے والےالیکشن میں تینوں پارٹیاں کس حکمت عملی کی تعمیل کریں گی، یہ بھی حکومت بننے سے پہلے ہی یقینی بنایا جائےگا۔

حکومت بنانے کے سوال پرسونیا گاندھی نے اختیارکی تھی خاموشی

وہیں جب بدھ کومہاراشٹرمیں حکومت بنانےکے متعلق سونیا گاندھی سے سوال کیا گیا توانہوں نے بہت محتاط ہوکرجواب دیا۔ پارلیمنٹ کے باہرجب ان سے پوچھا گیا کہ شیوسینا لیڈرسنجے راؤت نےحکومت بنانےکا دعویٰ کیا ہےاورانہوں نےکہا ہے کہ دو دن میں مہاراشٹرمیں حکومت کی تصویرصاف ہوجائےگی توانہوں نے کہا- نوکمنٹس۔

حالانکہ اس دوران ایک خبریہ بھی آئی تھی کہ این سی پی سربراہ شرد پواراوروزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات پراب کانگریس نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔ مہاراشٹرمیں سیاسی گھمسان کے درمیان شرد پواراوروزیراعظم مودی کے درمیان بدھ کو کسانوں کے مسائل کو لےکرملاقات کی تھی، لیکن اس ملاقات کے وقت کوکانگریس نے غلط بتایا ہے۔ کانگریس کے مطابق این سی پی سربراہ کو اس وقت وزیراعظم سے ملنے نہیں جانا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کی ملاقات سے ٹھیک قبل شرد پوار نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا تھا۔ شرد پوارنےکہا تھا کہ وزیراعظم مودی سے ملنےجارہا ہوں، لیکن کس موضوع پریہ میں آپ کوکیسےبتاسکتا ہوں۔ اس کےبعد وہ بغیرکچھ بولےآگے بڑھ گئےتھے۔ بعد میں وزیراعظم مودی اورشرد پوارکےدرمیان بدھ کے روزدوپہرمیں میٹنگ ہوئی تھی۔

 

Loading...