وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نےکہا - جھارکھنڈ کا جغرافیائی ڈھانچہ دیتا ہے این سی سی کو توانائی
یوم آئین کے اختتام کے موقع پر رانچی کے آڈرے ہاؤس میں این سی سی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ این سی سی کے اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی سی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ این سی سی نے جمہوری نظام کے ڈھانچے کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے یہ فخر کی بات ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2020 01:26 AM IST

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نےکہا - جھارکھنڈ کا جغرافیائی ڈھانچہ دیتا ہے این سی سی کو توانائی
رانچی: یوم آئین کے اختتام کے موقع پر رانچی کے آڈرے ہاؤس میں این سی سی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ این سی سی کے اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی سی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ این سی سی نے جمہوری نظام کے ڈھانچے کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے یہ فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں این سی سی کی دو بٹالین ہیں۔ ایک رانچی میں اور دوسرا ہزارہ باغ میں۔ اس سے تقریباً 32 ہزار نوجوان وابستہ ہیں۔ 189 این سی سی کی سرگرمی اسکولوں اور کالجوں میں ہوتی ہے۔ یہ ایک اچھی چیز ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ کا جغرافیائی، معاشرتی ڈھانچہ اور ماحول این سی سی گروپ کو توانائی دینے کے قابل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے این سی سی کے عمدہ کیڈٹ کی تعریف کی اور انہیں اعزازات سے بھی نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ طالب علمی کے زمانے میں این سی سی سے وابستہ تھے۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ این سی سی نے جمہوری نظام کے ڈھانچے کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے یہ فخر کی بات ہے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مزید کہا کہ آج مجھے مہمان خصوصی ہونے پر فخر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی کے تمام وینگ کی ٹریننگ کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ ساتھ ہی فلائنگ اکیڈمی سے بھی کیڈیٹس کو فائدہ فراہمی کی بات کہی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست میں این سی سی کے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ این سی سی کا ہیڈکوارٹر صوبہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ساتھ ساتھ ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھی ہونا چاہئے۔