رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنےکابینہ کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کے اچانک انتقال سے کافی صدمے میں ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر بھی ناراض ہیں کہ مرحوم حاجی حسین انصاری کے اہل خانہ نے ان کی صلاح کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ دراصل انہوں نے حسین انصاری کے اہل خانہ کو یہ پیغام بھجوایا تھا کہ بہتر علاج کے لئے حاجی حسین انصاری کو دہلی لے جایا جائے، لیکن ان کے اس صلاح پر عمل نہیں کیا گیا اور گزشتہ ہفتہ کے دن ان کا انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ ریاستی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود اور کو آپریٹیو حاجی حسین انصاری کو رانچی کے میدانتا اسپتال میں کورونا مثبت ہونے کے بعد 23 ستمبر کو داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی حالت میں بہتری اور کورونا نگیٹیو آنے کے باوجود انہیں نہیں بچایا جا سکا۔ پھیپھڑے میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ مرحوم حسین انصاری کو ان کے آبائی گاؤں پیپرا کے قبرستان میں اتوار کے دن تدفین کر دی گئی۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنےکابینہ کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کے اچانک انتقال سے کافی صدمے میں ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر بھی ناراض ہیں کہ مرحوم حاجی حسین انصاری کے اہل خانہ نے ان کی صلاح کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ایسی کوتاہی ریاستی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جگرناتھ مہتو کے علاج میں نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیر کے دن انہوں نے خود میڈیکا اسپتال انتظامیہ سے زیر علاج وزیرکی خیریت دریافت کی۔ ساتھ ہی اسپتال انتظامیہ سے بات چیت میں کہا کہ ضرورت ہو تو انہیں بہتر علاج کے لئے دہلی یا دیگر اسپتال میں شفٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے کابینی وزیر جگرناتھ مہتو کے بہتر علاج کے تئیں فکر مند ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ بہتر علاج کے لئے دیگر اسپتال میں لے جانے کی ضرورت ہو تو اس کی تیاری کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہدایت کے مطابق افسران نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا دفتر مسلسل میڈیکا اسپتال انتظامیہ کے رابطے میں ہے اور وزیر جگرناتھ مہتو کی کیفیت کی پل پل کی جانکاری وزیر اعلی کو فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا مثبت ہونے کے بعد وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جگرناتھ مہتو کو پہلے ریمس میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے بعد انہیں بہتر علاج کے مقصد سے میڈیکا اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کے انتقال کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں تعزیتی نشست کا مسلسل اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پارٹی دفاتر کے علاوہ جھارکھنڈ اسمبلی اور اقلیتی اداروں میں بھی تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ رانچی کے ہندپیڑھی واقع مدرسہ رحمانیہ اور مدرسہ اسلامیہ میں بھی نشست کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم حاجی حسین انصاری کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔