مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران اقلیتی امور کے وزیر غلام ربانی کو پیر کو ہٹادیا ہے۔ غلام ربانی اقلیتی معاملوں اور مدرسہ تعلیم کے وزیر تھے۔ ان کو ہٹانے کے بعد، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود، ریاستی وزیر تجمل حسین کے ساتھ اس محکمہ کو دیکھیں گی۔ ممتا بنرجی نے کابینہ میٹنگ کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ربانی باغبانی محکمہ کے وزیر بنائے گئے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اسے ساگردیگھی ضمنی انتخاب میں ہار کے بعد ڈیمیج کنٹرول کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ ساگردیگھی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی شکست کے بعد لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ غلام ربانی کے کام سے ناخوش تھے۔ تجمل حسین وزیر مملکت کے طور پر محکمہ کے انچارج ہیں اور اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ساگردیگھی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد ممتا بنرجی کی طرف سے مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیے یہ ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ساگردیگھی میں شکست کے بعد ترنمول کانگریس کے صدر نے حاجی نورل کو پارٹی کی اقلیتوں کی تنظیم کے صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ مشرف حسین کو مقرر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اقلیتوں کے لیے علیحدہ ترقیاتی بورڈ بنانے کی منظوری اس کے علاوہ کابینہ کی میٹنگ میں اقلیتوں اور مائیگرنٹ مزدوروں کے لیے علیحدہ ترقیاتی بورڈ بنانے کو بھی منظوری دی گئی۔ عہدیداروں نے کہا کہ پہلے اقلیتوں کے لیے مالی بورڈ تھا۔ پیر کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ترقیاتی بورڈ اور مائیگرنٹ لیبر ویلفیئر ب ورڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ اقلیتی ترقیاتی بورڈ محکمہ اقلیتی امور کو رپورٹ کرے گا، جبکہ محکمہ قانون مائیگرنٹ لیبر ڈیولپمنٹ بورڈ کی نگرانی کرے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔