ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین - ہندوستانی سرحدی تنازعہ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت نے کہا- ایل اے سی پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں

ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے مابین آٹھویں دور کے مذاکرے کے درمیان چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے دو ٹوک کہا کہ ہندوستان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں کرے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 06, 2020 08:01 PM IST
  • Share this:
چین - ہندوستانی سرحدی تنازعہ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت نے کہا- ایل اے سی پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں
چین - ہندوستانی سرحدی تنازعہ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت نے کہا- ایل اے سی پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں کے مابین آٹھویں دور کے مذاکرے کے درمیان چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے دو ٹوک کہا کہ ہندوستان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کسی طرح کی تبدیلی منظور نہیں کرے گا۔ جنرل راوت نے جمعہ کے روز نیشنل ڈیفنس کالج کی ’ہیرک جینتی‘ کے موقع پر ’ہندوستان کی قومی سلامتی ۔ آئندہ دہائی‘ عنوان پر دو روزہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر صورتحال پُرکشیدہ ہے اور وہاں ہندوستانی فوجیوں کے سخت جواب کے سبب چین کی فوج کو غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ چین کی جانب سے قبضہ اورحملہ آور سرگرمیوں کے سبب ایل اے سی پر صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔ جنرل راوت نے کہا،’ ہندوستان کا واضح طور پر ماننا ہے کہ اسٹیٹس کو بحال کیا جانا چاہئے اور ہم ایل اے سی کو بدلنے کی کسی بھی حرکت کو منظور نہیں کریں گے۔


چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ چین کی جانب سے قبضہ اورحملہ آور سرگرمیوں کے سبب ایل اے سی پر صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ چین کی جانب سے قبضہ اورحملہ آور سرگرمیوں کے سبب ایل اے سی پر صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔


سی ڈی ایس نے چین کے ساتھ تصادم کے جنگ کی شکل اختیار کرنے کا امکان کم بتایا۔ تاہم یہ ضرور کہا کہ سرحد پر تصادم، قبضہ اور بلاوجہ فوجی سرگرمیوں سے بڑے تصادم کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ جنرل راوت کے ان بیانات کو دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے درمیان آٹھویں دور کی بات چیت کے تناظر میں کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading