دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ چارج شیٹ میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے 11 ممبران اسمبلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 19 فروری کی رات وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی مبینہ مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کئی لوگوں کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پرچارج شیٹ تیار کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 19 فروری 2018 کا ہے۔ جب کیجریوال کی رہائش گاہ پرراشن کارڈ اور دیگرمدعوں پرمیٹنگ کے دوران چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپرہاتھا پائی کی گئی۔ انشو پرکاش کا الزام ہے کہ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا وہاں موجود تھے اوروہ تماشا دیکھتے رہے۔
اس واقعہ کے بعد دہلی کے آئی اے ایس افسران نے کیجریوال حکومت اوروزرا سےملنا بند کردیا تھا۔ افسران کے اس رخ کو لے کر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے تین وزرا کے ساتھ ایل جی آفس پردھرنا دیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔