ہوم » نیوز » وطن نامہ

لاک ڈاون کے دوران انٹرنیٹ پر لوگ جم کر دیکھ رہے ہیں چائلڈ پورنوگرافی ، ٹاپ پر ہیں ملک کے یہ شہر

آئی سی پی ایف کے مطابق دنیا میں فحش مواد ( پورنوگرافی ) کی سب سے بڑی ایک ویب سائٹ کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے کے موازنہ میں 24 مارچ سے 26 مارچ کے درمیان ہندوستان سے آنے والے ٹریفک میں 95 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران انٹرنیٹ پر لوگ جم کر دیکھ رہے ہیں چائلڈ پورنوگرافی ، ٹاپ پر ہیں ملک کے یہ شہر
لاک ڈاون کے دوران انٹرنیٹ پر لوگ جم کر دیکھ رہے ہیں چائلڈ پورنوگرافی ، ٹاپ پر ہیں ملک کے یہ شہر

ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ سرکار کی جانب سے 25 مارچ سے 14 اپریل تک ملک میں لاک ڈاون کیا گیا ہے اور ہر فرد سے گھر میں ہی رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ وہیں اس لاک ڈاون کے دوران ملک میں چائلڈ پورنوگرافی کی مانگ انٹرنیٹ پر سو فیصدی بڑھ گئی ہے ۔ لاک ڈاون کے دوران انٹرنیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کافی سرچ کی جارہی ہے ۔ یہ انکشاف انڈیا چائلڈ پروٹیکشن فنڈ ( آئی سی پی ایف ) نے پیر کو کیا ۔


آئی سی پی ایف کے مطابق ملک میں لاک ڈٓاون لاگو ہونے کے بعد سے آن لائن اعداد و شمار کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر چائلڈ پورن ، سیکسی چائلڈ اور ٹین سیکس ویڈیوز جیسے سرچ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔


آئی سی پی ایف کے مطابق دنیا میں فحش مواد ( پورنوگرافی ) کی سب سے بڑی ایک ویب سائٹ کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس سے پہلے کے موازنہ میں 24 مارچ سے 26 مارچ کے درمیان ہندوستان سے آنے والے ٹریفک ( کسی ویب سائٹ پر سرچ کرنے والے لوگ ) میں 95 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے ۔


ایسے ہیں شہروں کے اعداد وشمار

آئی سی پی ایف کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ جینیرک چائلڈ پورنوگرافی کی مانگ چنئی اور بھونیشور میں بڑھی ہے ۔

چائلد پورنوگرافی سے وابستہ خاص کنٹینٹ سرچ ( عمر گروپ ، لوکیشن و دیگر ) کے معاملہ میں کولکاتہ ، سلی گڑی ، ہاوڑہ ، چنڈی گڑھ ، گواہاٹی ، اندور ، بھونیشور اور چنئی ٹاپ پر ہیں ۔

ٹرینڈ کے مطابق شمالی ہندوستان میں نئی دہلی ، لدھیانا ، رائے پور ، لکھنو ، چنڈی گڑھ ، آگرہ اور شملہ میں مانگ میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

وسطی ہندوستان میں رائے پور ، رانچی اور اندور میں سب سے زیادہ مانگ بڑھی ہے ۔

مغربی ہندوستان میں ممبئی ، تھانے ، پنے اور احمد آباد میں مانگ بڑھی ہے ۔

مشرقی ہندوستان میں امپھال ، گواہاٹی ، کولکاتہ ، ہاوڑہ اور شیلانگ میں مانگ میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

جنوبی ہندوستان میں کوچی ، بنگلورو اور تروننت پورم میں مانگ بڑھی ہے ۔

بڑھ سکتے ہیں اطفال جنسی استحال کے معاملات

ادارہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ اعداد وشمار دکھاتے ہیں کہ بچوں کی تئیں جنسی رغبت رکھنے والے ، بچوں کی آبروریزی کرنے والے اور چائلڈ پورنوگرافی کی لت رکھنے والے لاکھوں لوگ ان دنوں آن لائن سرگرم ہوگئے ہیں جو انٹرنیٹ کو بچوں کیلئے انتہائی غیر محفوظ بناتے ہیں ۔ ادارہ نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے ۔
First published: Apr 13, 2020 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading