ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑا انکشاف: مظفر نگر کے گوڑیا مٹھ آشرم میں معصوموں کا جنسی استحصال، پڑھیں پوری تفصیل

ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ راکھی دیوی چائلڈ لائن کے اراکین کی تحریر پر آشرم کے مہنت بھکتی بھوشن کلین مہاراج اور ایک دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے میں قانونی کارروائی شروع کردی۔

  • Share this:
بڑا انکشاف: مظفر نگر کے گوڑیا مٹھ آشرم میں معصوموں کا جنسی استحصال، پڑھیں پوری تفصیل
مظفر نگر کے گوڑیا مٹھ آشرم میں معصوموں کا جنسی استحصال

مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر (Muzaffarnagar) ضلع کے شکر تیرتھ واقع گوڑیا مٹھ آشرم میں بدھ کو چائلڈ ہیلپ لائن کی ٹیم نے آشرم میں بچوں کا اغوا کرنے کی اطلاع پر چھاپہ ماری کی تھی، جہاں سے چائلڈ ہیلپ لائن کی ٹیم نے 10 پڑھنے والے طلبا کو وہاں سے آزاد کرایا تھا۔ اس معاملے میں بچوں نے آشرم چلانے والے بھکتی بھوشن گووند پر ان سے پڑھائی کے بدلے چنائی کا کام کرنا اورجانوروں کا چارہ جنگلوں سے منگوانے کے ساتھ ساتھ جنسی استحصال کرنے کا سنسنی خیز الزام لگایا تھا۔ وہیں میڈیکل رپورٹ میں 4 معصوم بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کی تصدیق ہوئی تھی۔ بچوں کے بیان اور میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے کل اس معاملے میں چائلڈ ہیلپ لائن کی رکن راکھی دیوی کی طرف سے مقدمہ درج کرکے بابا بھکتی بھوشن گووند آشرم چلانے والے اور ان کے دیگر ایک شاگرد کو گرفتار کرکےجیل بھیج دیا ہے۔


معاملہ تھانہ بھوپا علاقے کے پورانیک سائٹ تیرتھ نگری کا ہے، جہاں گوڑیا مٹھ کے مہنت بھکتی بھوشن گووند مہاراج کا سادھو سے شیطان بننے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص کی شکایت پر بدھ کو چائلڈ ہیلپ لائن کی ٹیم نے مٹھ پر چھاپہ ماری کی تھی، جس میں ٹیم نے مٹھ سے 8 بچوں کو آزاد کرایا تھا۔ پوچھ گچھ میں بچوں نے آشرم چلانے والے بھکتی بھوشن گووند پر ان سے پڑھائی کے بدلے چنائی کا کام کرنے اور جانوروں کا چارہ جنگل سے منگوانے کے ساتھ ساتھ جنسی استحصال کا بھی سنسنی خیز الزام لگایا تھا۔



گوڑیا مٹھ آشرم میں رہ کر پڑھائی کرنے والے سبھی مظلوم 10 بچے شمال مشرقی ریاستوں کے میزورم اور تریپورہ کے باشندے بتائےجا رہے ہیں۔ وہیں جمعرات کو چائلڈ ہیلپ لائن نے بچوں کو سی ڈبلیو سی کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جہاں بچوں نے آشرم کے مہنت پر جسمانی استحصال اور تشدد کرنے کی بات کرتے ہوئے اپنے بیان درج کرائے تھے۔ اس پورے معاملے پر پولیس نے فوراً آشرم چلانے والے بابا بھکتی بھوشن گووند اور اس کے شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

اس پورے معاملے پر ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ چائلڈ ہیلپ لائن کی رکن راکھی دیوی کی تحریر پر آشرم کے مہنت بھکتی بھوشن کلین مہاراج اور ایک دیگر کے خلاف دفعہ 323, 377, 504 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے سیکشن 5F اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے میں قانونی کارروائی شروع کردی۔ آشرم میں جانچ کے لئے فورنسک ٹیم بھی پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 02:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading