بحر ہند میں بے بس ہوا چین، ڈوبے جہاز کو تلاش کرنے کیئے پھر ہندوستان نے بھیجا اپنا طیارہ
بحر ہند میں بے بس ہوا چین، ڈوبے جہاز کو تلاش کرنے کیئے پھر ہندوستان نے بھیجا اپنا طیارہ (Image: Twitter/indiannavy)
Indian Navy Rescues Chinese Ship: ہندوستانی بحریہ نے بدھ کو چین کی بحریہ کی ایک اپیل پر بحر ہند میں ڈوبے ایک چین کے مچھلی پکڑنے والے جہاز کی تلاش میں مدد کی ۔ جہاز میں مبینہ طور پر 39 افراد سوار تھے۔
نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ نے بدھ کو چین کی بحریہ کی ایک اپیل پر بحر ہند میں ڈوبے ایک چین کے مچھلی پکڑنے والے جہاز کی تلاش میں مدد کی ۔ جہاز میں مبینہ طور پر 39 افراد سوار تھے ، جن میں 17 چینی عملہ کے ارکین، 17 انڈونیشیائی اور پانچ فلپائنی شامل تھے ۔ بحر ہند کے وسطی علاقہ میں منگل سے ڈوبے جہاز Lu Peng Yuan Yu 028 کو بچانے کیلئے چین نے ہندوستان سمیت کئی ممالک سے مدد مانگی تھی ۔
جمعرات کو ایک بیان میں ہندوستانی بحریہ نے کہا کہ اس نے ڈوبتے چین کے مچھلی پکڑنے والے جہاز کو بچانے کیلئے جنوبی بحر ہند خطہ میں اپنی ایئر ایم آر ایسیٹس کو تعینات کیا ہے ۔ اس ریسکیو آپریشن کے تحت بحریہ نے P-8i طیارہ کو بھی تعینات کیا ہے، جو خراب موسم کے باوجود اڑان بھر رہا ہے ۔ ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق P-8i طیارہ نے خراب موسم کے باجود کئی اور جامع تلاش کی ہے اور ممکنہ طور پر ڈوبے ہوئے جہاز سے وابستہ کئی چیزوں کا پتہ لگایا ہے ۔ فوری ردعمل کے طور پر SAR آلات کو PLA (N) جہازوں کی اپیل پر ہندوستانی طیارہ کے ذریعہ جائے واقعہ پر تعینات کیا گیا تھا ۔
وہیں چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ لاپتہ عملے کے ارکان کی تلاش میں جمعرات کو دو لاشیں ملی ہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لو پینگ یوآن یو 028 کے ڈوبنے کے بعد جاری سرچ آپریشن میں دو متاثرین کی باقیات ملی ہیں۔ تاہم جمعرات کو ملنے والی دونوں لاشوں کی شہریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
بتادیں کہ یہ جہاز بحر ہند کے علاقے میں 900 ناٹیکل میل جنوب میں ڈوبا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔