ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ، ہماری کوئی پوسٹ چین کے قبضے میں نہیں : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے ہند ۔ چین سرحد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس کے اختتام پر یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی اہل ہے اور تینوں فوجیں مل کر مہم چلا سکتی ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 19, 2020 11:49 PM IST
  • Share this:
ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ، ہماری کوئی پوسٹ چین کے قبضے میں نہیں : وزیر اعظم مودی
ہماری سرحد میں کوئی نہیں داخل ہوا ، ہماری کوئی پوسٹ چین کے قبضے میں نہیں : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک کی سرحد پر کسی بھی چوکی پر کسی کا قبضہ نہیں ہے اور نہ ہی ہندوستانی سرحد میں کوئی داخل ہوا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہند ۔ چین سرحد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس کے اختتام پر یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی اہل ہے اور یہ کہ تینوں فوجیں مل کر مہم چلا سکتی ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نہ وہاں کوئی ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی ہماری پوسٹیں کسی اور کے قبضے میں ہیں ۔


لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر شہید ہونے والے فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 20 بہادر جوان لداخ میں شہید ہو گئے تھے، لیکن جنہوں نے مادر ہند کی طرف نگاہ اٹھائی تھی وہ انہیں سبق سکھانے گئے تھے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چاہے کوئی واقعہ ہو، کوئی کارروائی ہو، بحری ، بری ، ہماری افواج ملک کی حفاظت کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہی ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی ہماری ایک انچ بھی زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ آج ہندوستان کی افواج بھی مختلف شعبوں میں بیک وقت مہم چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلے برسوں میں ملک نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرحدی علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی ہے ۔


وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری افواج کی دوسری ضروریات جیسے لڑاکا طیارے ، جدید ہیلی کاپٹر، میزائل دفاعی نظام وغیرہ پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ نئے تشکیل پائے جانے والے انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہماری گشت کرنے کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے ۔ خاص طور پر لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ ۔ گشت میں اضافے کی وجہ سے چوکسی میں اضافہ ہوا ہے اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر سرگرمیوں کا بروقت پتہ چلتا ہے ۔ جن علاقوں میں جہاں پہلے زیادہ نظر نہیں رہتی تھی ، اب ہمارے فوجی وہاں بھی اچھی طرح سے نگرانی کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کے اہل ہیں ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب تک جن کو کوئی نہیں پوچھتا تھا ، کوئی روک ٹوک نہیں تھی ، اب ہمارے فوجی انہیں ڈگر ڈگر پر روکتے ہیں ، ٹوکتے ہیں تو تناؤ بڑھتا ہے۔
First published: Jun 19, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading