ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایل اے سی پر تیزی سے پیچھے ہٹ رہا ہے چین ، دو دن میں ہٹائے 200 سے زیادہ ٹینک : رپورٹ

India China Dispute : ایل اے سی پر نو مہینے کشیدگی بنائے رکھنے کے بعد اب چین پیچھے ہٹنا شروع ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
ایل اے سی پر تیزی سے پیچھے ہٹ رہا ہے چین ، دو دن میں ہٹائے 200 سے زیادہ ٹینک : رپورٹ
ایل اے سی پر تیزی سے پیچھے ہٹ رہا ہے چین ، دو دن میں ہٹائے 200 سے زیادہ ٹینک : رپورٹ (Pic- ANI)

نئی دہلی : لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی ) پر گزشتہ نو مہینوں سے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی برقرار رکھے ہوئے چین نے اب ایک مرتبہ پھر چونکایا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدہ کے بعد اب چین کافی تیزی سے پیچھے ہٹ رہا ہے ۔ چین اور ہندوستان کی افواج نے معاہدہ کے تحت پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے بدھ کی صبح پیچھے ہٹنا شروع کیا ۔ دونوں افواج علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آگے بڑھنا چاہتی ہیں ۔ ایسے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی فوج نے علاقہ سے صرف دو دنوں کے اندر 200 سے زیادہ ٹینکوں کو پیچھا ہٹالیا ہے ۔


وہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں جانکاری دی تھی کہ چین کے ساتھ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر فوج کو پیچھے ہٹانے کا سمجھوتہ ہوگیا ہے اور ہندوستان نے اس بات چیت میں کچھ بھی نہیں کھویا ہے ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پینگونگ جھیل علاقہ میں چین کے ساتھ افواج کے پیچھے ہٹنے کا جو سمجھوتہ ہوا ہے ، اس کے مطابق فریقین اگلی تعینانی مرحلہ وار ، مربوط اور مصدقہ طریقہ سے ہٹائیں گے ۔


سرحد پر نو مہینے تک کشیدگی جاری رہنے کے بعد یہ کامیابی ملی ہے ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں دئے بیان میں وزیر دفاع نے حالانکہ بتایا کہ ابھی بھی مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر تعیناتی اور گشت کے بارے میں کچھ زیر التوا معاملات باقی ہیں ، جنہیں مستقبل میں گفتگو کے درمیان رکھا جائے گا ۔


اس درمیان ہندوستانی بری فوج کے ذریعہ شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے سے چین کی فوج کے تین ٹینکوں کو پیچھے ہٹتے ہوئے اور ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ ایک ٹینک کو پیچھا ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں فریقین کے درمیان ہوئی میٹنگ کی مختصر فوٹیج بھی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹینکوں اور دیگر بختربند فوجی ساز و سامان کو ٹکراو والے مقامات سے ہٹانے کا عمل پورا ہونے کے قریب ہے ۔ جبکہ جھیل کے شمالی کنارے سے افواج کو پیچھے ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 12, 2021 10:05 AM IST