India-China Rift: رافیل آنے کے بعد دہشت میں چین ، پاکستان کے ساتھ مل کر کر رہا ہے یہ چار بڑی تبدیلیاں: ذرائع
خفیہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں رافیل جنگی طیارہ آنے کے بعد سے چین گھبرایا ہوا ہے ۔ اس کے پیش نظر چین اپنی ائیرفورس میں بری تبدیلیاں کر رہا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 05, 2021 02:35 PM IST

India-China Rift: رافیل آنے کے بعد دہشت میں چین ، پاکستان کے ساتھ مل کر کر رہا ہے یہ چار بڑی تبدیلیاں: ذرائع (AP)
ہندوستانی فضائیہ کی طاقت سے چین ایئرفورس دہشت میں ہے ۔ ذرائع کی مانیں تو ایسا ہندوستان میں جنگی طیارہ رافیل آنے کے بعد ہوا ہے ۔ رافیل کی مار سے بچنے کیلئے چین اب نئے طریقے کے ہینگر ( جہاز کھڑے کرنے کی جگہ) بنا رہا ہے ۔ ہوائی پٹیوں کو اپ ڈیٹ کررہا ہے ۔ اس کام کیلئے چین پاکستان کی مدد بھی لے رہا ہے ۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ہوئی ایئراسٹرئیک سے بھی سبق لیتے ہوئے چین کئی بڑی تبدیلیاں کررہا ہے ۔
انڈین ایئرفورس نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کی کیمپ کو گراونڈ پینیٹریٹنگ بم سے نشانہ بنایا تھا ۔ ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق چین اس بات سے اچھی طرح واقف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چین اب چاروں طرف سے بند ہینگر بنا رہا ہے ، جہاں وہ اپنے جنگی جہازوں کو ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں سے محفوظ رکھ سکے ۔ اس کیلئے ہینگر کی دیواریں تین میٹر تک موٹی بنائی جارہی ہیں ۔
وہیں دوسری طرف ہینگر کا دروازہ سنگل پیس ہائی اسٹرانگ اسٹیل پلیٹ سے تیار کیا جارہا ہے ، جس سے حملے کے دوران اگر 300 سے 500 کلو کے بم ، کروز میزائل اور گراونڈ پینیٹریٹنگ بم سے حملہ ہو ، تو اس کے جنگی طیارے محفوظ رہ سکیں ۔
ہندوستانی فضائیہ کی بڑھتی طاقت سے چین اس قدر خوفزدہ ہے کہ اس نے اپنے ائیرفورس اسٹیشن کو بھی اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس کام میں پاکستان بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے ۔ خفیہ جانکاری رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کی مدد سے گلگت بلتستان میں اسکاردو ائیربیس کو بھی اپ ڈیٹ کررہا ہے ۔