Chinese apps ban: مرکزی حکومت نے فری فائر سمیت 54 چینی ایپس پر لگائی بندی ، بتائی یہ بڑی وجہ
Chinese Apps banned in India : افسران نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 54 سے زیادہ چینی ایپس کو ہندوستانیوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے پابندی لگانے کے نئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ان میں سے کئی ایپس ٹینسینٹ (Tencent)، علی بابا (Alibaba) اور گیمنگ کمپنی نیٹ ایز (NetEase) جیسی بڑی چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ہیں ۔
Chinese Apps banned in India : افسران نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 54 سے زیادہ چینی ایپس کو ہندوستانیوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے پابندی لگانے کے نئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ان میں سے کئی ایپس ٹینسینٹ (Tencent)، علی بابا (Alibaba) اور گیمنگ کمپنی نیٹ ایز (NetEase) جیسی بڑی چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ہیں ۔
نئی دہلی : حکومت ہند نے ملک میں 54 چینی ایپس پر پابندی عائد (Chinese apps ban in India) کردی ہے ۔ اس بات کی معلومات رکھنے والے افسران نے اکنامک ٹائمس کو اس کی جانکاری دی ۔ افسران نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے 54 سے زیادہ چینی ایپس کو ہندوستانیوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی کیلئے خطرہ بتاتے ہوئے پابندی لگانے کے نئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ان میں سے کئی ایپس ٹینسینٹ (Tencent)، علی بابا (Alibaba) اور گیمنگ کمپنی نیٹ ایز (NetEase) جیسی بڑی چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ہیں ۔ 2020 میں ہندوستان کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کے بعد ان ایپس کو ری برانڈ کرکے ہندوستان میں لانچ کیا گیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے یہ کہتے ہوئے ان ایپس پر پابندی عائد کردی ہے کہ یہ ایپس چین جیسے بیرون ممالک میں ہندوستانی یوزرس کا حساس ڈیٹا ٹرانسفر کررہے تھے ۔ وزات نے ان اپیس کو بلاک کرنے کیلئے گوگل کے پلے اسٹور سمیت دیگر ایپ اسٹورس کو ہدایت بھی دی ہے ۔ ایک افسر نے کہا کہ 54 ایپس کو پہلے ہی پلے اسٹور کے ذریعہ ہندوستان میں استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ نئے احکامات کو لاگو کرنے کیلئے آئی ٹی کی وزارت نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 اے کے تحت اپنی طاقت کا استعمال کیا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔