ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان کے دورہ پر چنئی پہنچے چین کے صدر جن پنگ ، ملاپورم میں دو دنوں تک چلے گی وزیر اعظم مودی سے بات چیت

تمل ناڈو کے ساحلی شہر ملاپورم میں وزیر اعظم نریندر مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کو دوسری غیر رسمی بات چیت ہونے جارہی ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان کے دورہ پر چنئی پہنچے چین کے صدر جن پنگ ، ملاپورم میں دو دنوں تک چلے گی وزیر اعظم مودی سے بات چیت
چین کے صدر شی جن پنگ چنئی پہنچے ۔ فوٹو : اے این آئی

چین کے صدر شی جن پنگ جمعہ کو ہندوستان کے دورہ پر چنئی پہنچ گئے ہیں ۔ تمل ناڈو کے ساحلی شہر ملاپورم میں وزیر اعظم نریندر مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کو دوسری غیر رسمی بات چیت ہوگی  ۔ شی جنگ پنگ جمعہ علی الصبح بیجنگ سے روانہ ہوئے اور دوپہر بعد چنئی پہنچے ۔ وہ ملاپورم سیاحتی مرکز میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ دوسری غیر رسمی بات چیت کریں گے ۔









چین کے نائب وزیر داخلہ لواو زاوہی نے اس گفتگو کے بارے میں بدھ کو میڈیا بتایا تھا کہ دونوں ممالک کے افسران نے باہمی بات چیت کے ذریعہ اس دورہ کیلئے جامع تیاریاں کی ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب ٹھوس بنیاد تیار کرلی گئی ہے ۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے صدر شی جن پنگ کا ہندوستان کا دورہ پوری طرح کامیاب ہوگا اور باہمی تعلقات کے پیش رفت کی سمت طے کرے گا ۔

مقررہ پروگرام کے مطابق صدر جن پنگ ثقافتی پروگرام میں شامل ہونے کے بعد وہ آئی ٹی سی گرانڈ چولہ ہوٹل روانہ ہوجائیں گے۔ یہاں سے شام چار بجے وہ مہابلی پورم کے لئے روانہ ہوں گے۔ صدر جن پنگ شام پانچ بجے تین تاریخی ورثہ ارجن پینانس ، پانچ رتھ اور یونیسکو کی عالمی وراثتوں میں شامل شورمندر دیکھنے جائیں گے۔ وہ شام چھ بجے شور میں آرٹ شعبہ کی طرف سے پیش کئے جانے والے ثقافتی پروگرام میں شامل ہوں گے ۔

جمعہ کی شام سے وزیر اعظم مودی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے ۔ میٹنگ میں دونوں لیڈران چین - ہندوستان تعلقات کو آگے لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے ، جن میں خاص کر کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کے بعد ہندوستان کے خلاف پاکستان کی مہموں کو بیجنگ کی حمایت کو لے کر الگ صورتحال پیدا ہوگئی تھیں ۔
First published: Oct 11, 2019 08:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading