ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

انتخابی نتائج کے بعد آرجےڈی کے ساتھ مل کر نتیش بنیں گے وزیراعلیٰ: چراغ پاسوان کا دعویٰ

بہار میں این ڈی اے کی حلیف جے ڈی یو سے ناراض ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج دعویٰ کیا کہ 10 نومبرکو اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد نتیش کمار اہم اپوزیشن آرجے ڈی کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ کے عہدے پر بنے رہیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2020 09:27 PM IST
  • Share this:
انتخابی نتائج کے بعد آرجےڈی کے ساتھ مل کر نتیش بنیں گے وزیراعلیٰ: چراغ پاسوان کا دعویٰ
انتخابی نتائج کے بعد آرجےڈی کے ساتھ مل کرنتیش بنیں گے وزیراعلیٰ: چراغ پاسوان کا دعویٰ

پٹنہ: بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) سے ناراض لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج دعویٰ کیاکہ 10 نومبر کو اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد نتیش کمار اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ کے عہدے پر بنے رہیں گے۔ جموئی سے رکن پارلیمنٹ مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمارکی حکومت بنانے کی پہلی ترجیح آرجے ڈی زیر قیادت مہا گٹھ بندھن کے ساتھ ہے۔ 10 نومبر کو انتخابی نتائج کے بعد ریاست کی عوام یہ دیکھ لے گی کہ ان کے اس دعوے میں کتنا دم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی کے ساتھ مل کر نتیش کمار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بنے رہیں گے۔ ویسے نتیش کمار 2024 کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔


ایل جے پی صدر چراغ پاسوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے مابین اندرونی اختلافات ہیں اور اس کی وجہ سے ریاست میں عدم اطمینان کا ماحول ہے۔ نتیش کمار جس کی مخالفت کرتے ہیں، اس کے ساتھ مل کر حکومت بنالیتے ہیں۔ اس کی مثال بہار اسمبلی2015 کا انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے کرسی کی چاہ میں اصولوں کو بھی طاق پر رکھ دیا ہے۔


دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے کئے سخت انتظامات


وہیں دوسری طرف بہارکی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کے مابین ووٹنگ ہوں گے۔ چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے سموار کو یہاں بتایاکہ 03 نومبر کو عام طور پر ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک رہےگا، لیکن انتظامی وجوہات کی بناپر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ، مظفر پور ضلع کے مینا پور، پارو اورصاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ پر امن ووٹنگ کیلئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئےگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلہ میں ویب کاسٹ والے ووٹنگ مراکز کی تعداد 3548 ہے۔ وہیں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور معذوروں کیلئے 20240 پوسٹل بیلٹ جاری کئےگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹنہ سیٹی اسمبلی حلقہ میں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور معذور ووٹروںکو گھر سے پولنگ مراکز تک آنے۔ جانے کیلئے پہلی بار آن ڈیمانڈ ٹیکسی سروس دہندہ کمپنی اوبر کے ذریعہ مفت ٹرانسپورٹ سروس دستیاب کرائی جارہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 02, 2020 09:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading