ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے پھر آگے آئے چراغ پاسوان، ادھو ٹھاکرے کو لکھا خط

چراغ پاسوان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (CM Uddhav Thackeray) سے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خودکشی معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے پھر آگے آئے چراغ پاسوان، ادھو ٹھاکرے کو لکھا خط
سشانت سنگھ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے پھر آگے آئے چراغ پاسوان

پٹنہ: بالی ووڈ اسٹار سشانت راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی خود کشی معاملے میں جانچ کا مطالبہ اب تیز ہونے لگا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور فلمی ستاروں کے ذریعہ اس خود کشی کا معاملہ سلجھانے کے مطالبہ کے دوران لوک جن شکتی پارٹی (LJP) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کو خط لکھا ہے۔ چراغ پاسوان نے ادھو ٹھاکرے سے فون پر ہوئی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بہار سے آنے والے ایک نوجوان جو کہ اپنے اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بہار، بلکہ پورے ملک میں مقبول تھا، اس نے 14 جون کو خود کشی کرلی۔


چراغ پاسوان نے مزید لکھا، ’میں ان کی فیملی کے کچھ ممبران سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی خودکشی کرنے کے بعد قریبی لوگوں نے اس کے پیچھے کسی سازش کی طرف اشارہ کیا ہے۔ سبھی کا یہ ماننا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت ہندوستانی فلمی دنیا میں پنپ رہی گروپ بازی کا شکار ہوئے ہیں۔ چراغ پاسوان نے لکھا ہے کہ گروپ بازی کے سبب بڑے فلمسازوں نے سشانت سنگھ کا بائیکاٹ کردیا تھا، جس کے سبب انہیں خود کشی کرنی پڑی، ایسا کئی لوگوں کا کہنا ہے’۔


चिराग पासवान की लिखी चिट्ठी ایل جے پی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا ہے۔
ایل جے پی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا ہے۔


قصورواروں پرکارروائی کرے مہاراشٹر حکومت

چراغ پاسوان نے خط میں ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کروائی جائے، ساتھ ہی ان سبھی پر بھی کارروائی کی جائے، جو چھوٹے شہروں سے آئے باصلاحیت لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی چراغ پاسوان نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر اس حادثہ کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

منوج تیواری نے بھی کیا مطالبہ

واضح رہے کہ پیر کو پٹنہ پہنچے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری فلموں کے اداکار منوج تیواری نے بھی اس خود کشی کے حادثے کو افسوسناک بتاتے ہوئے معاملے میں جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ پٹنہ واقع سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ سے ملنے مسلسل فلمی اور سیاسی دنیا کی کئی شخصیات آرہی ہیں۔
First published: Jun 22, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading