چورو: راجستھان کے اجمیر ضلع کے شری نگر سے لاپتہ ہوئی تین بچوں کی ماں پولیس کو چورو ضلع کے ڈھاڈھر گاوں میں ملی ہے۔ اجمیر پولیس نے چورو کی صدر تھانہ پولیس کے تعاون سے ہفتہ کے روز خاتون کو برآمد کرکے اس کے بیان درج کئے۔ 31 سالہ اس خاتون نے اپنے سے ایک سال چھوٹے عاشق کے ساتھ اپنی مرضی سے ‘لیو ان ریلیشن‘ (Live in relationship) میں رہنے کی بات کہی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر شراب پی کر آئے دن اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے۔ اس لئے وہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔
اجمیر پولیس نے بتایا کہ شری نگر کی رہنے والی ریکھا چار ستمبر کو اپنے مائیکے جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلی تھی، لیکن وہ جب اپنے مائیکے نہیں پہنچی تو اس کے شوہر نے پولیس تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے موبائل لوکیشن کی بنیاد پر خاتون کو ٹریس کیا تو اس کی لوکیشن چورو آئی۔ اس پر اجمیر پولیس نے چورو پہنچ کر ڈھاڈھر گاوں سے ریکھا کو اس کے عاشق راجیش میگھوال کے ساتھ اس کے گھر سے برآمد کرلیا ہے۔ اس کے بعد دونوں کو صدر پولیس تھانہ لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔اجمیر میں دلت خاتون سے پجاری نے کی آبروریزی، ویڈیو بنایا، پھر ساتھیوں سے کرائی اجتماعی آبروریزیشوہر شراب پی کر مارپیٹ کرتا ہےریکھا نے پولیس کو دیئے بیان میں کہا کہ وہ اپنے عاشق راجیش کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ ریکھا نے بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے اس کی ڈھاڈھر گاوں کی رہنے والی راجیش سے ملاقات ہوئی تھی۔ ریکھا پی او پی فیکٹری میں کام کرتی تھی۔ وہاں راجیش ٹرک لے کر آتا جاتا تھا۔ ریکھا نے بتایا کہ راجیش اس کو اخراجات کے لئے روپئے دیتا تھا۔ اس کے بیمار ہونے پر دوائیوں کا انتظام کرتا تھا۔ جبکہ اس کا شوہر اس کے ساتھ آئے دن شراب پی کر مار پیٹ کرتا تھا۔
ریکھا کا بڑا بیٹا 17 سال کا ہےریکھا نے کہا کہ اس وجہ سے اب وہ اپنی مرضی سے راجیش کے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہنا چاہتی ہے۔ ریکھا نے بتایا کہ اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ اس کی شادی کو تقریباً 18 سال ہوگئے ہیں۔ ریکھا کا بڑا بیٹا 17 سال کا ہے۔ اس کا پہلا شوہر بھی مزدوری کرتا ہے۔ بہر حال پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔