ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

کیا سی آئی ایس سی ای (CISCE) کے امتحانات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی؟ جانیے تفصیلات

سی بی ایس ای کے فیصلے کے فورا بعد ہی سی آئی ایس سی ای کے سربراہ نے کہا کہ ’کونسل دسویں اور 12 ویں سی آئی ایس سی ای بورڈ 2021 کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ لے گی اور جلد ہی تمام متعلقہ افراد کو آگاہ کیا جائے گا‘۔

  • Share this:
کیا سی آئی ایس سی ای (CISCE) کے امتحانات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی؟ جانیے تفصیلات
(Image by shutterstock / representational)

سی بی ایس ای (CBSE) کے 12 ویں کے امتحانات ملتوی کرنے اور سی بی ایس ای کے دسویں کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی سی آئی ایس سی ای (Council for the Indian School Certificate Examinations) طلبہ کے لئے بھی اعلان کرے گی۔


چند روز قبل ہی وزیرتعلیم اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد سی بی ایس ای کے بارھویں کے امتحانات ملتوی اور دسویں کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


سی بی ایس ای کے فیصلے کے فورا بعد ہی سی آئی ایس سی ای کے سربراہ نے کہا تھا کہ ’بورڈ دسویں اور 12 ویں سی آئی ایس سی ای بورڈ 2021 کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ لے گا اور جلد ہی تمام متعلقہ افراد کو آگاہ کیا جائے گا۔


توقع کیا ہے؟

سی بی ایس ای کے فیصلے کے بعد متعدد ریاستی بورڈوں نے بھی اپنے دسویں کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ سی آئی ایس سی ای بھی دسویں کے امتحانات منسوخ کردے گا۔

تاہم اب بھی شدت سے سرکاری بیان کا انتظار کیا جارہا ہے۔ بارھویں کے امتحانات ملتوی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ آئی بی بورڈ (IB board) کو چھوڑ کر کسی بھی بورڈ نے 12 ویں کے امتحانات منسوخ نہیں کیے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اعلی تعلیم والے کالجوں میں داخلے کے لئے بارھویں کے نمبر اہم ہوتے ہیں۔

طلبہ کو کیسے جانچا جائے گا؟

سنہ 2020 میں سی آئی ایس سی ای کو بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنا پڑا اور اس نے طلبہ کو پروموٹ کے لئے ایک انوکھی اسکیم اختیار کی تھی۔

سی آئی ایس سی ای کی تشخیص اسکیم میں تین پیرامیٹرز شامل ہیں۔
۔(i) سی آئی ایس سی ای بورڈ امتحان میں ایک طالب علم کے اوسطا بہترین تین پیپرز کے نشانات
۔(ii) سبجیکٹ پروجیکٹ اور
۔(iii) دسویں کے انٹرنل اسائنمٹ نمبر

اگر امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں تو اس سال بھی کچھ ایسا ہی متوقع ہے۔

کیا تاخیر سے نئے تعلیمی سال پر اثر پڑے گا؟

اس تاخیر سے نئے تعلیمی سیشن پر اثر پڑے گا۔ تاہم ایک بیان میں سی آئی ایس سی ای نے کہا تھا کہ ’براہ کرم آگاہ کیا جائے کہ دونوں معاملات (202 امتحانات اور 2021 تعلیمی سیشن) غیر وابستہ ہیں۔ بلاشبہ ملک میں وبائی صورتحال کی بناء پر آئی سی ایس ای اور آئی ایس سی 2021 امتحانات کا شیڈول فروری یا مارچ میں باقاعدہ وقت پر نہیں ہوگا۔ امتحان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ جب کہ کونسل سے وابستہ تمام اسکولوں کے لئے 2021 اور 2022 میں تعلیمی سال کا آغاز پچھلے برسوں کی طرح ہی رہے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 16, 2021 05:35 PM IST