کرناٹک میں آنگن واڑی ورکرپرحملہ کا معاملہ: قصورواروں کے خلاف کاروائی کی مانگ
سی آئی ٹی یو لیڈروں نے رائچور شہر میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر خاطیوں کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یڈیورپا کو ایک میمورنڈم روانہ کیا
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 15, 2020 10:26 PM IST

کرناٹک کے رائچور ضلع کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو لیڈروں نے داونگیرے ضلع میں آنگن واڑی ورکر پرقاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے
کرناٹک کے رائچور ضلع کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو لیڈروں نے داونگیرے ضلع میں آنگن واڑی ورکر پرقاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ سی آئی ٹی یو لیڈروں نے رائچور شہر میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر خاطیوں کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یڈیورپا کو ایک میمورنڈم روانہ کیا ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو ضلع یونٹ کی صدرایچ پدما نے بتایا کہ آنگن واری ورکر پر قاتلانہ حملے کا واقعہ داونگیرے ضلع کے بیدرلی ہونالی گاؤں میں پیش آیا ۔ پدما نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ آنگن واڑی ورکر ششی کلا جب کرونا وائرس کے تعلق سے گاوں میں شعور بیداری مہم چلارہی تھیں اچانک بھیڑاکٹھا ہوگئی ،اور اس موقع پر انہوں نے گاوں والوں سے چہرے پر ماسک لگانے اور احتیاطی اقدمات اختیار کرنے کی ایپل کی ۔ لیکن اچانک بعض لوگوں نے ان پر حملہ کردیا ۔ بعد میں آنگن واڑی ورکر ششی کلا کو اسپتال میں بھرتی کیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے حکام کو میمورنڈم دینے کے بعد ایچ پدما نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ ششی کلا کو ڈیڑھ سال کابچہ بھی ہے ۔ اور ششی کلا لاک ڈاون کے پیش نظر لوگوں میں کرونا وائرس کے تعلق سے شعور بیداری مہم چلارہی تھی ۔مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو کے لیڈروں نے خدمات کے دوران سرکاری ملازمین کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کی مرکزی وریاستی حکومت سے مانگ کی ۔ ایچ پدما نے قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے ۔ سی آئی ٹی یو کے علاوہ راءچور شہر کے دیگر سماجی تنظیموں کے لیڈروں نے بھی آنگن واڑی ورکر پر قاتلانہ حملہ معاملے کو افسو سناک قرار دیا ہے ۔