کورونا کی رفتار بڑھتے ہی دہلی Govtکا اسکولوں کو لے کر سخت فیصلہ، کیس ملتے ہی ہوں گے بند
دارالحکومت میں کورونا کی بڑھی رفتار تو حکومت نے اُٹھایا سخت قدم۔
ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کو ماسک پہننا ہوں گے۔ اس کے ساتھ جسمانی دوری پر عمل کرنا اور صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال بھی کرنا ہو گا۔
نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے معاملے بڑھتے ہی حکومت ایکٹیو موڈ میں آگئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دہلی نے دارالحکومت کے تمام نجی اسکولوں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی اسکول میں کووڈ کیس پایا جاتا ہے تو اسکول انتظامیہ کو فوری طور پر تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کو مطلع کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ وقت کے لیے اسکول مکمل طور پر بند رہے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بچے یا کسی عملے میں علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اسکول انتظامیہ کو ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ محکمے کو مکمل اور واضح معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
اسکولوں کے لئے ضروری احکامات
اسکول میں ٹیچرس، طلبہ اور ملازمین کو پہننا ہوگا ماسک۔
یہ ہے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کا حکم
دارالحکومت میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے تمام قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے اسکولوں کے پرنسپلز کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ اسکولوں میں کورونا کا انفیکشن نہ پھیلے۔ ڈائریکٹوریٹ کی پرائیویٹ اسکول برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن یوگیش پال سنگھ نے کہا کہ اگر کسی اسکول میں کورونا سے متعلق کوئی کیس آتا ہے تو اسکول انتظامیہ کو فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مطلع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا کے کیسز کے پیش نظر پورے اسکول کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑے گا۔
ماسک پہنیں اور جسمانی دوری کا رکھیں دھیان
ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اسکولوں میں اساتذہ، طلبہ اور عملے کو ماسک پہننا ہوں گے۔ اس کے ساتھ جسمانی دوری پر عمل کرنا اور صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال بھی کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی پرنسپلز کو بھی اسکول آنے والے طلباء، اساتذہ، ملازمین اور والدین کو کورونا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔