ہوم » نیوز » وطن نامہ

کپواڑہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک ۔ پولیس نے درج کیا کیس

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں گزشتہ رات نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سابق جنگجو کو گولی مار کرہلاک کردیا

  • UNI
  • Last Updated: May 28, 2019 10:44 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کپواڑہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں شہری ہلاک ۔ پولیس نے  درج  کیا کیس
علامتی تصویر

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں گزشتہ رات نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سابق جنگجو کو گولی مار کرہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ بردار گزشتہ شام دیر گئے ہندواڑہ کے بابا گنڈ میں عبدالمجید شاہ کے مکان کے صحن میں نمودار ہوئے اور ان پرگولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ شدید طور پر زخمی ہونے والے عبدالمجید کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے۔


ایک رپورٹ کے مطابق عبدالمجید شاہ حزب المجاہدین کے سابق جنگجو تھے اور فی الوقت میوے کے کاروبار کے ساتھ وابستہ تھے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق مہلوک عبدالمجید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ساتھ وابستہ تھے۔دریں اثنا ریاستی پولیس نے عبدالمجید کی ہلاکت کے لئے جنگجوئوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: 'جنگجوئوں نے کپواڑہ کے کرالہ گنڈ میں سیویلین عبدالمجید شاہ کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس کے عہدیدار تحقیقات میں جٹ گئے ہیں'۔

First published: May 28, 2019 10:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading