چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ نے کیا خبردار، کہا-ہراسانی کا ہتھیار نہ بننے پائے قانون
چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ نے کیا خبردار، کہا-ہراسانی کا ہتھیار نہ بننے پائے قانون
سی جے آئی نے انٹرنیٹ میڈیا کی وجہ سے آرہے چیلنجوں پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، موجودہ دور میں عدالت میں جج کی جانب سے کہے گئے ہر لفظ کی رئیل ٹائم رپورٹنگ ہوتی ہے۔
قانون اور انصاف ہمیشہ ساتھ نہیں چلتے ہیں۔ جو قانون انصاف کا ذریعہ ہوتا ہے، وہی ہراسانی کا بھی ہتھیار ہوسکتا ہے۔ صرف جج ہی نہیں، تمام پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کو جبر کا ہتھیار نہ بننے دیں۔ ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کو یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہری کے طور پر ہم سب کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ قانون ہراسانی کا ذریعہ نہ بننے پائے۔
پالیسی سازوں کا اہم رول اپنے خطاب میں سی جے آئی چندرچوڑ نے کہا کہ ایک ادارے کے طور پر عدالتوں کی حد و صلاحیت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جو قانون آج ہماری کتابوں میں ہے، کالونیز کے دور میں انہی قوانین کا استعمال ہراسانی کے لیے کیا جاسکتا تھا۔ سب کچھ اس پر منحصر کرتا ہے کہ قوانین کا استعمال کیسے کیا جارہا ہے۔ اس میں صرف ججوں کی ہی نہیں، بلکہ سبھی پالیسی سازوں کا اہم رول ہے۔
جج کے ہر لفظ کی رئیل ٹائم رپورٹنگ ہوتی ہے سی جے آئی نے انٹرنیٹ میڈیا کی وجہ سے آرہے چیلنجوں پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، موجودہ دور میں عدالت میں جج کی جانب سے کہے گئے ہر لفظ کی رئیل ٹائم رپورٹنگ ہوتی ہے۔ آپ کے وکیل دوست بتاسکتے ہیں کہ بحث کے دوران کہی گئی ہر بات جج کا خیال یا نتیجہ نہیں ہے۔ وکیلوں اور ججوں کے درمیان بات چیت ہوتی ہے، جس سے سچ سامنے آسکے۔ انہوں نے آگے کہا، ہم انٹرنیٹ میڈیا کے دور میں ہیں، جو آگے بھی بنا رہے گا۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں اس دور کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپنے رول کو لے کر نئے طریقے سے سوچنا ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔